، آصف زرداری جب چاہیں واپس آسکتے ہیں ،مولا بخش چانڈیو

، آصف زرداری جب چاہیں واپس آسکتے ہیں ،مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آصف زرداری کسی سے ڈیل کرکے باہر نہیں گئے وہ علاج کے لیے باہر گئے تھے جب چاہیں واپس آسکتے ہیں۔بلاول کے مطالبات جمہوی ہیں اور اپنے جمہوری مطالبات منوانے کے لیے وہ عوام میں جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آصف زرداری جب چاہیں گے وطن واپس آئیں گے ان کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔جب حق آئے گا تو باطل بھاگ جائے گا ۔ آصف زرداری حق پر ہیں وہ ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ انکل بولنے پر کوئی ناراض ہوتا ہے تو اسکی مرضی آگے چل کر انکل اور ہم سب ملکر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ بلاول بھٹوزرداری یوٹرن لینے والے نہیں وہ جو کہتے ہیں کر گزرتے ہیں اپنے سیاسی اعلانات پر عملدرآمد بلاول کا خاصہ ہے ۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایسا وزیر خارجہ چاہتے ہیں جو بھارت اور دوسرے ممالک کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرسکے اور قومی مفادات کا تحفظ کرسکے ۔