باڑہ ،سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،چوروں کا منظم گروہ گرفتار، مسروقہ اشیاء برآمد

باڑہ ،سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،چوروں کا منظم گروہ گرفتار، مسروقہ اشیاء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبرایجنسی (نامہ نگار)تحصیل باڑہ سیکورٹی فورسز نے چوروں کا گروہ گرفتا کرکے مسروقہ سامان برامد کر لیا ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں کلنگا کے مقام پر 11 دوکانوں کے تالے توڑ کر رات کی تاریکی میں لوٹ لیا گیا تھا جس پر علاقہ میں تعینات سیکورٹی فورسز نے تفتیش شروع کی اور اخر کار 4 افراد جن کے نام شمال،عبدالخالق،گل نزیرکا تعلق قبیلہ اکاخیل جبکہ تاج محمد کاتعلق قبیلہ ملک دین خیل کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ سامان جس میں نقد رقم سمیت سلائی مشینیں پانی کی موٹریں،سلائی شدہ کپڑے، بجلی کے پنکھے ،خوشک میواجات ،استعمال کے برتن اور تالہ توڑنے والے کٹر بھی برامد کیے ہیں ۔ سیکورٹی فورس کے زرائع نے بتایا ہے کہ بہت جلد شلوبر کے علاقہ میں ٹرنسفامرز چوری کرنے والوں بھی قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔چوروں کی گرفتاری پر علاقہ عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کی محنت مزدوری کی کمائی لوٹنے والوں کو سخت سزاء دی جائے۔