شبقدر ضلع ناظم چارسدہ فہد اعظم خان کا شبقدر میڈیا سنٹر کا دورہ
شبقدر(نمائندہ خصوصی) شبقدر ضلع ناظم چارسدہ فہد اعظم خان کا شبقدر میڈیا سنٹر کا دورہ شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت ضلعی کونسل شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کے ساتھ ہے اور ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم چارسدہ فہد اعظم خان۔پی ٹی آئی تحصیل شبقدر کے رہنماء ملک انور تاج ایڈوکیٹ ۔نوروز خان اور قیصر خان نے شبقدر میڈیا سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شبقدر میڈیا سنٹر میں چوری کرنے والے افراد انتہائی بزدل لوگ ہیں صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جو اپنے قلم کے ذریعے اپنے علاقے کے عوام کی بے لوث خدمت کرتے ہیں اور معاشرے سے ہر قسم کی برائیوں کے خاتمے کیلئے صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے انہوں نے چوری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس ملوث افراد کو جلدا ز جلد گرفتار کریں انہوں نے پولیس کی سست روی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس صحافیوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو عام لوگوں کا کیا حال ہو گا انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ضلع کونسل شبقدر کے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور انکے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا