دینی اور دنیاوی علوم کا حصول وقت کا تقاضا ہے :مولانا راحت حسین

دینی اور دنیاوی علوم کا حصول وقت کا تقاضا ہے :مولانا راحت حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )جمعیت علماء اسلام کے صو بائی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری سابق سینٹر مولانا راحت حسین نے کہا ہے کہ دینی و دنیوی علوم کا حصول وقت کا اہم تقاضا ہے اور ان دونوں کا امتزاج ہی معاشرے کی ترقی اور امن کا ضامن ہے دینی علوم کے ماہرین کو ناخواند ہ جبکہ ڈگری ہولڈر کو خواند ہ سمجھنا سب سے بڑی جہالت ہے اس جاہلانہ سوچ کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقرا ء روضۃ الاطفال آماندرہ کی سالانہ دستار بندی کی تقریب سے کظاب کرتے ہو ئے کیاتقریب سے جے یو آئی یوسی آلہ ڈھنڈ کے امیر حا فظ سلمان بدر نے بھی خطاب کیا جبکہ مدرسے کے نگران قاری محمد عالم نے کار کر دگی رپورٹ پیش کی مولانا راحت حسین نے مذید کہا کہ قدرتی آفات زلزلے وسیلاب وغیر ہ میں ہمیں اجتماعی و انفرادی طور پر تو بہ تائب ہو کر اللہ سے رجوع کرنے کا درس ملتاہے مگر بد قسمتی سے ہمارا حکمران طبقہ میلوں سرکسوں اور کلچر فسٹیول کے نام پر فحاشی و عر یانی کو عام کرنے میں سرگرم عمل ہیں جو کہ عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف