شبقدر‘ حاجی جان محمد کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
شبقدر (نمائندہ خصوصی ) صوبائی حکومت کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ دوکانداروں کے بند لائسنس دوبارہ بحال کریں،جن کے پاس سی لائسنس ہے اس کو لائسنس بی کے حصول میں آسانی پیدا کریں حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرکے آسان بنائیں تفصیلات کے مطابق شبقدر بازار میں آل کیمسٹ اینڈ ڈرگست یونین کا اجلاس ہوا جس میں سرپر ست اعلیٰ حاجی تاج الدین صدر جان سید،سینئر نائب صدر گل شاہ،نائب صدر عرب شیر،ایوب خان،عرفان خان مہمند،فیاض خان،زین خان،فضل خالق ملک ناصر جمال،ملک واجداور سید منتظر شاہ نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ دوکانداروں کے بند لائسنس دوبارہ بحال کریں اور جن کے پاس سی لائسنس موجود ہے ان دوکانداروں کو بی لائسنس کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی بہت سخت ہے اس میں نرمی کی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کیمسٹ درگسٹ مالکان کے لیے جتنی سہولیات دیگا اتنی ہی ہم عوام کی بہتر انداز میں خدمت کرینگے اور عوام کو سہو لیات دینگے انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے اگر مطالبات ماننے سے انکار کیا اور ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو 20اکتوبر کے بعد سخت گیر احتجاج ریکارڈ کرائینگے