بونیر میں میاں بیوی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس تھانہ ناواگئی کی حدود گاؤں سورا میں نامعلوم افراد نے فائر نگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔ضلع صوابی کے گاؤں شیخان قدرہ سے تعلق ر کھنے والے محمد آیاز ولد گل ر حمان اور اس کی بیوی مسماۃ خادیہ دختر گل عجب چند دن پہلے سورا آکر آباد ہو ئے تھے جیسے پیرکی رات تقر یباٌ دس بجے نامعلوم افراد نے گھر سے نکال کر آتشین اسلحہ سے فائر نگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس تھانہ ناواگئی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 302کے تحت ایف ائی ار در ج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس تھانہ ناواگئی میں در ج ایف ائی ار کے مطابق منگل کی رات نامعلوم افراد نے محمد آیاز کے گھر آواز دی جس پر وہ باہر آیا تو ملزمان نے اس پر فائر نگ کر کے قتل کر دیا ۔فائر نگ سن کر اس کی بیوی باہر ائی تو ملزمان نے اس پر بھی فائر نگ کر دی جس سے میاں بیوی قتل ہو ئے۔پولیس کے مطابق مقتولین تین چار دن پہلے تحصیل مندنڑ کے گاؤں سورا میں شیر ین زادہ نامی شخص کے کو ٹھے پر آکر آباد ہو ئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور عنقر یب گر فتار ہو کر پابند سلاسل ہو نگے۔