کرپشن کیخلاف جنگ آخری دم تک لڑیں گے،میاں محمود الر شید

کرپشن کیخلاف جنگ آخری دم تک لڑیں گے،میاں محمود الر شید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کیخلاف مقدس جنگ لڑ رہے ہیں جو اب آخری مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، ن لیگ نے غنڈہ عناصر کی خدمات حاصل کر لیں، پر امن احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو معاملہ احتجاج سے آگے بڑھ سکتا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری شریف برادران پر عائد ہوگی، اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مقدس جنگ لڑ رہی ہے، حکمرانوں کو قوم کے ٹیکس کے پیسوں پر عیاشی نہیں کرنے دیں گے، قوم ایک ایک پائی کا حساب لے گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی کے گھر نہیں جا رہے، شریف خاندان کے رائے و نڈ محل کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دیا جا چکا ہے جسکی سکیورٹی کا بجٹ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ادا کیا جاتا ہے، انہوں نے ورلڈ بنک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال کے دوران4.7ارب روپے بھارت بھیجے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں شریف برادران سے پوچھتا ہوں کس نے اتنی بڑی رقم پاکستان سے بھارت بھیجی اور اس کا مقصد کیا تھا اور کیوں کسی حکومتی ایجنسی نے یہ معلومات ظاہر نہ کیں۔
میاں محمود الر شید