ضلع کونسل چارسدہ اجلاس، اے این کے ممبر نے سی این ڈبلیو کے کرپشن کا پردہ چاک کر دیا
چارسدہ (بیورورپورٹ)ضلع کونسل چارسدہ میں اے این پی کے ممبر نے سی این ڈبلیو میں کرپشن کا پردہ پاش کر دیا ۔ گزشتہ دو سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈروں میں ہیرا پھیری کرکے قومی خزانے کو لوٹا گیا ۔ وہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔اے این پی کے رہنماخالد خان نے کہا کہ انہوں نے انٹی کرپشن کو بھی اس حوالے سے درخواست دی مگر وہاں سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور شائد انٹی کرپشن والوں نے بھی لے دے کرکے معاملہ رفع دفع کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے محکمہ سی این ڈبلیو چارسدہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے قانونی طریقہ کار اپنانے کی بجائے ٹھکیدار اور محکمہ سی این ڈبلیو کا عملہ مل جل کر ترقیاتی منصبوں کے ٹینڈروں میں ہیرا پھیری کرتے ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے نیب اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ دو سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز فارم از سر نو چیک کئے جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آجائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نیب اور حکومتی نمائندوں کی موجودگی میں ٹینڈروں میں گھپلے بے نقاب کرینگے ۔