گریڈ 18 کے افسر کو سیکرٹری تعینات کرنے پر جواب طلب

گریڈ 18 کے افسر کو سیکرٹری تعینات کرنے پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس غضنفرخان پرمشتمل دورکنی بنچ نے خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے گریڈ19کے افسرکی بجائے گریڈ18کے افسرکوسیکرٹری لوکل کونسل بورڈ مقرر کرنے پرصوبائی وزیربلدیات اوردیگرمتعلقہ محکموں کے سربراہوں سے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز لوکل کونسل بورڈ میں تعینات گریڈ19کے آفیسرعظمت اللہ وزیر کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر درخواست گذار کے وکیل زرتاج انورنے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذار عظمت اللہ وزیرلوکل کونسل بورڈ میں گریڈ 19 کا آفیسرہے اوروہ سیکرٹری لوکل کونسل کے امیدواروں کی سینیارٹی پرٹاپ پرتھاتاہم صوبائی حکومت نے اسے نظرانداز کرکے گریڈ18کے افسرخضرحیات کو سیکرٹری لگایاہے جوکہ سینیارٹی لسٹ میں 34نمبرپرآتاہے اوراس طرح صوبائی حکومت نے سیکرٹری کے چناؤ کے لئے جوقوانین ہیں اس کی خلاف ورزی کی گئی ہے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ صوبائی حکومت نے جواب داخل کیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ خضرحیات کی تقرری سلیکشن بورڈ نے کی ہے جو مروجہ قوانین کے تحت کی گئی ہے جبکہ درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اعلی سطحی کمیٹی کویہ کام کرناچاہئیے تھاکیونکہ درخواست گذار 19اپریل کو ریٹائرڈ ہوجائے گااوراس طرح وہ زیادہ تجربہ کارہے فاضل بنچ نے دلائل کے بعد صوبائی وزیربلدیات اوردیگرمتعلقہ حکام کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے اورسماعت تین اپریل تک ملتوی کردی ۔