سپیکر کی ایماندار یاور دیانتداری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،الطاف احمد خان

سپیکر کی ایماندار یاور دیانتداری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،الطاف احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیوروپورٹ) نائب ناظم ٹھنڈ کوئی ضلع صوابی الطاف احمد خان نے کہا ہے کہ سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی دیانتداری ، خلوص اور ایمانداری و کارکر دگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بلکل بے بنیاد ہے ہم اس کی مذمت کر تے ہیں ایک تحریری بیان میں انہوں نے کچھ لوگوں نے بغیر کسی تحقیق کے ایک ایسے آدمی پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی جس کا ماضی اور حال ہر کسی کے سامنے ہیں ان الزامات کے پیچھے کچھ مفاد پرست لوگ ہیں جو اپنے ناپاک مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اور جو پی ٹی آئی کی کارکر دگی سے خائف ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور سپیکر اسد قیصر نے ضلع صوابی میں جو ریکارڈ تر قیاتی کام کئے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے پی ٹی آئی کے لیڈرز کرپشن ، کمیشن اور رشوت لیتے ہیں نہ ہی کسی کو لینے دیتے ہیں بلکہ اس پر لعنت بھیجتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں نے بغیر کسی ثبوت کے ایسے الزامات لگانا شروع کر دی جس کی پی ٹی آئی کے رہنماء پہلے دن سے مخالف ہے انکا کہنا تھا کہ بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا اور سپیکر ان الزامات سے سر خرو ہو کر نکلیں گے#