یوتھ کارنیوال جیسے تقریبات کے انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان

یوتھ کارنیوال جیسے تقریبات کے انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، ڈپٹی کمشنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان نے کہا ہے کہ یوتھ کارنیوال جیسے تقریبات کے انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایسے تقریبات سے دنیا کو ہمیں یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستانی اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام انتہا پسند نہیں بلکہ امن پسند اور خوداداد صلاحیتوں سے مالامال ہیں اور دنیا کو یہ پیغام پہنچانا اس لئے ضروری ہے کہ پوری دنیا میں ہمیں انتہا پسند قوم کے طورپر پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔