آئین میں ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے ،میمونہ بتول

آئین میں ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے ،میمونہ بتول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شارپ این جی او کے پروگرام ڈائیریکٹر میمونہ بتول نے کہا ہے کہ بین الااقوامی قوانین کے ساتھ ملکی آئین میں بھی افغان مہاجرین کو اپنی جائز کاروبار کرنے ، گھومنے پھرنے اور مذہب کی آزادی کا حق حاصل ہے لیکن گزشتہ چالیس سالوں سے یہاں آباد افغان مہاجرین کیلئے آج تک پاکستان نے کوئی قانون سازی نہیں کی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شارپ این جی او کے تحت منعقدہ ورکشاپ کے دوران عزیز بلال ریسٹورنٹ میں پولیس اہلکاروں اور افغان شوریٰ ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈی پی او بونیر محمد ارشاد خان، مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے افغان مہاجرین کے شوریٰ ممبران کو بونیر پولیس کے جانب سے ہر جائز کام پر مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بونیر پولیس آپ لوگوں کے ساتھ ہے کسی بھی جائز مسئلے حل کیلئے ہمارے خدمات ہمہ وقت آپ لوگوں کو حاضر ہوں گے۔ قانون کا احترام ہر کسی پر لازم ہے۔ یہاں آباد افغانی پختون ہیں اور پختون کلچر اور روایات کے مطابق بونیر پولیس کا رویہ ان کے ساتھ ہمدرادارنہ ہوگا۔ تقریب سے ایڈوکیٹ محمد بلال، ایڈوکیٹ صفیہ ناز، ارما پرانسز ، منصور خان اور امتیاز خان نے بھی خطابات کئے تقریب کے آخر میں پروگرام ڈائیریکٹر میمونہ بتول نے ڈی پی او بونیر کو شیلڈ دیا اور پولیس اہلکاروں میں اسناد بھی تقسیم کئے ۔ ورکشاپ میں پولیس اہلکاروں کو بین الاقوامی اور ملکی قوانین پر تفصیلی بریفنگ دے دی گئی ۔