صوابی کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ،عاقب اللہ خان

صوابی کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ،عاقب اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی ( بیورورپورٹ )حلقہ این اے 13 کے ہر گھر گھر کو گیس پہنچانا ہمارا مشن ہے ،صوابی کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ایم این اے عاقب اللہ خان نے زیدہ سٹی میں گیس پائپ لائن کی تنصیب کے موقع پر کیا ،اس موقع پر تحصیل صوابی کے صدر حاجی منور شاہ ،الحاج محمد ریاض خان ،صدر زیدہ سٹی واحد خان ،جنرل سیکرٹری انور خان اور دیگر بھی موجود تھے ،ایم این اے عاقب اللہ خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ضلع صوابی کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ،اگر صوابی پشاور اور مردان سے آگے نہیں ہے تو پیچھے بھی نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ گجوخان میڈیکل کالج ،ہیلتھ ایجوکیشن سٹی ،وومن یونیورسٹی اور کرنل شیر انٹرچینج کے قریب اکنامک زون صوابی کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے جس سے ضلع میں ترقی اور خوشحالی آئے گی ،انہوں نے کہا کہ بجلی اور مواصلات کے شعبوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بڑے بڑے میگا پراجیکٹس پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ،مردان صوابی روڈ کو دوریہ بنانے کے لئے نو ارب روپے صوبائی حکومت نے مختص کردئیے ہیں جبکہ سوات موٹروے پر کام تیزی سے جاری ہے جس کی تکمیل سے ملاکنڈ ،سوات ،مردان، صوابی اور دیگر اضلاع کے لوگ سفری سہولیات سے مستفید ہوں گے ۔