رستم ،اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کا چلڈرن اکیڈیمی امتحانی ہال کا دورہ
رستم(نمائندہ پاکستان) اسٹنٹ کانٹرولر امتخانات مردان بورڈ حافظ محمد زکریا کا اچانک سدھوم چلڈرن اکیڈمی کے امتخانی ہال کا دورہ ، سکول انتظامیہ کی طرف سے ہال میں تمام انتظامات اور ڈیوٹی پر مامور اساتذہ سے مطمئن ہونے کا اظہار ۔ اس موقع پر میڈیاکے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چار گلی اور رستم کے مختلف امتخانی مراکز کا دورہ کیا جس میں سدھوم چلڈرن اکیڈمی کا امتخانی ہا ل کی کارکردگی انتہائی پر سکون پائی گئی اور ہال میں پرچہ کے دوران کوئی مسائل نہیں پائے گئے ۔ سدھوم چلڈرن اکیڈمی کے امتخانی ہال میں صوبائی حکومت اور بورڈ کے قانون کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے بھی نسب کر لئے گئے ہیں جو امتخان میں شفافیت کے لئے ایک اہم اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہا ل میں چتنے بھی اساتذہ بورڈ کی طرف ڈیوٹی پر لگائے گئے ہیں سب کی ڈیوٹی سے انتہائی مطمئن ہو اور طلباء کی مہذب انداز میں پرچہ کرنا انتہائی خوش آئند ہے ۔ انہوں نے گزشتہ روز سدھوم چلڈرن اکیڈمی کے متعلق بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرولر کے وزٹ کے بیان میں غلطی سے سکول کا نام آیا جس کی ہم تردید کرتے ہیں اور سدھوم چلڈرن اکیڈمی کے امتخانی ہال کسی قسم کی نقطہ چینی نہیں ہے اور دوسرے وزٹ کے بیان کے ساتھ خلط مط ہو چکا ہے ۔