سندھ ہائیکو ر ٹ، محکمہ اطلاعات میں کرپشن،سابق سیکریٹری ،ڈپٹی ڈائریکٹرکی درخواست ضمانت مسترد
کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں آٹو میشن کے نام پر کروڑوں روپے کرپشن کے ملزمان سابق سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقار شلوانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر منصور راجپورت کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ آٹو میشن کے نام پر کروڑوں روپے کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سابق سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقار شلوانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر منصور راجپوت کی درخواست ضمانت غیر موثرقراردے کرمستردکی۔جبکہ عدالت نے ملزمان کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کا حکم دیاہے۔عدالت میں ضمانت کے حوالے سے اپنے ریمارکس میں کہا ملزمان شرجیل میمن کے خلاف درج ریفرنس میں ضمانت مسترد ہونے پر جیل میں ہیں،اس لیے دوسرے کیس میں ان کی عبوری ضمانت کی کوئی حیثیت نہیں۔جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزمان سابق سیکریٹری ڈاکٹر عطامحمد پنہور اور نور محمد لغاری کی ضمانت میں بیس دسمبر تک توسیع کردی گئی۔سماعت کے موقع پر نیب نے کہاکہ ملزمان کے خلاف کرپشن کاریفرنس دائرہوچکا ہے اورٹرائل کورٹ میں کارروائی جاری ہے۔
درخواست ضمانت مسترد