الپوری،شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو ابدی نیند سلادیا

الپوری،شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو ابدی نیند سلادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرالپوری کے نواحی علا قے باسی میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو ابدی نیند سلا دیا، ملزم شاہ رحمان گرفتار، پولیس تھانہ الپوری میں مقدمہ درج کردیا، قتل کا وجہ گھریلوں ناچاقی بتائی جاتی ہے پولیس،مزید تفتیش جاری ہے،آج بروز پیر ملزم شاہ رحمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرالپوری کے نواحی علا قے باسی میں ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب شاہ رحمان نامی شخص نے اپنی بیوی مسماۃغذالہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ،پولیس تھانہ الپوری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آلہ قتل پستول قبضہ میں لے لی ،ملزم شاہ رحمان کو گرفتار کردیا ،مقدمہ درج مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔