ہری پور ،پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں ،منشیات برآمد

ہری پور ،پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں ،منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہر ی پور(نامہ نگار)ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں ۔ 8 کلو سے ذائد چرس برامد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور کی جانب سے ضلع ہری پور کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کے عزم پر تمام تھانوں کے ایس ایچ او اور اہلکار ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آئے روز منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا، گزشتہ روز تھانہ کھلابٹ کے ایس ایچ او کیڈٹ چن زیب نے دو مختلف کاروائیوں میں میر حسن ولد میر زمان سکنہ سیکٹر نبر 4 کھلابٹ سے 2 کلو 050 گرام چرس ، جبکہ دوسری کاروائی میں عمران ولد محمد رفیق سکنہ سیکٹر نمبر ۳کھلابٹ کے قبضہ سے 2 کلو چرس برآمد کر لی ، اس طرح حطار کی جانب سے مختیار احمد ولد نظر محمد سکنہ لیبر کالونی سے 2 کلو 450 گرام چرس اور ایک عدد پستول 25 بوربرامد ،جبکہ تھانہ صدر نے عابد ولد عبدالوحید سکنہ مکھن سے ۱عدد ریوالولور ۳۲ بور بمعہ کارتوس ، تھانہ سرائے صالح نے ارشد محمود ولد کالا خان کھولیاں بالا سے 2 کلو 010 گرام چرس برامد کے کے ملزمان کو گرفتار کر لیا،