کرک، تیل و گیس رائلٹی کی خطیر رقم بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے خرچ کرنے کا مطالبہ

کرک، تیل و گیس رائلٹی کی خطیر رقم بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے خرچ کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک (بیورورپورٹ) ضلع کرک کے نیبر ہوڈ ، ویلج کونسلوں کے ناظمین نے بھی تیل و گیس رائلٹی کی خطیر رقم بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے خرچ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں دائر رٹ میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا ، وکلاء سے قانونی مشاورت کیلئے رابطے شروع ، مقدمے کے فریق تحصیل ناظم کرک نے بھی تھپکی دیدی۔اس حوالے سے ضلع بھر کے نبیر ہوڈ ، ویلج کونسلوں کے ناظمین پر مشتمل تنظیم کا اجلاس ٹاؤن ہال کرک میں منعقد ہوا جس میں ناظمین اتحاد کے جملہ عہد یداروں اعجاز القمر ، محمد نواز ، احسان الحق ، رفیع اللہ ، عزیز خان ،معروف خان و دیگر نے شرکت کی اجلاس کے دوران ناظمین نے تیل و گیس رائلٹی کی خطیر رقم بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے خرچ کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے اس سلسلے میں تحصیل ناظم کرک حاجی عبد الوہاب کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے بنوں بنوں بینچ میں دائر رٹ میں حمایتی فریق بننے کا فیصلہ کیا جس کیلئے وکلاء سے قانونی رابطوں کے ساتھ ساتھ فنڈنگ بھی کی گئی دریں اثنا جملہ ناظمین نے اس حوالے سے تحصیل ناظم کرک سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ناظمین کی جانب سے حمایت کے طور پر رٹ دائر کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے جملہ ناظمین نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایم پی ایز کے ذریعے رائلٹی کی رقم خرچ کرنے کا تجربہ کرک میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے اور اب تک ملنے والے اربوں روپے یا تو ممبران اسمبلی کے ذاتی تجوریوں کی نذر ہو چکے ہیں یا پھر اس خطیر رقم کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے میگا پراجیکٹس مکمل نہیں کیئے گئے اور ممبران اسمبلی نے اپنی من مانیوں کے ذریعے اس رقم کو خرچ کرکے عوام کی بجائے اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کے ذریعے نچلی سطح پر اختیار منتقل کیئے گئے ایک ایم پی اے کی بجائے نبیر ہوڈ ، ویلج کونسلوں کے ناظمین ہی عوام کی بہترین انداز میں ترجمانی کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کرک کے جملہ ناظمین اس حوالے سے عدالت میں دائر رٹ کے حق میں 28مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے بنوں بینچ میں جا کر اپنے وکلاء کے ذریعے حمایت کے طور پر فریق بنیں گے ۔