کھیل کود صحت مند معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں:مولانا گوہر شاہ

کھیل کود صحت مند معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں:مولانا گوہر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ)رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ کھیل کھود بہتر معاشرہ کی عکاسی کرتا ہے ۔ نوجوان نسل قدیم کھیلوں کی طرف توجہ دیکر بھولی بسری یادوں اور کھیلوں کے اخیا میں بنیاد ی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔وہ نستہ میں ڈائیریکٹریٹ آف کلچر اور رچ کے تعاون سے سماجی شخصیت وصال کی نگرانی میں کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر تقسیم انعامات کے تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی فضل شکور خان نے بھی خطاب کیا ۔ فائنل میچ میں پشاور ، کوہاٹ اور بنوں کے کھلاڑیوں پر مشتمل پشاور ریجن کی ٹیم نے چارسدہ کو 25کے مقابلے میں 30پوائنٹ سے ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ اور ایم پی اے فضل شکور خان نے کہا کہ نوجوان نسل سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے۔ نوجوان کھیل کھود کے ساتھ ساتھ دینی اور عصری علوم پر توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھیل کھود کے دوران پردے کا ضرور خیال رکھے اور شریعت کے احکامات کے روگردانی سے گریز کریں ۔