نیب نے غیر قانونی کنکشن میں دائر ریفرنس پر معاون ملزم کو گرفتار کرلیا

نیب نے غیر قانونی کنکشن میں دائر ریفرنس پر معاون ملزم کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے شبقدرمیں ماربل فیکٹریوں کو بجلی کے غیر قانونی کنکشن دینے سے متعلق دائرریفرنس میں نامزد معاون ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور پشاورکی احتساب عدالت کے جج عاصم امام نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجودایا ملزم عبدالستار ساکن شبقدر کو منگل کے روز احتساب عدالت میں پیش کیاگیااس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹرحسنین طارق نے عدالت کو بتایا کہ نیب خیبرپختونخوا نے شبقدر میں واقع ماربل فیکٹریوں کوبجلی کے غیرقانونی کنکشن فراہم کرنے کے الزام میں ایکسئین اورنگزیب کے خلاف ریفرنس دائرکیاتھااورریفرنس میں اورنگزیب سمیت14ملزم بری ہوچکے ہیں تاہم ایک ملزم عبدالستار ریفرنس میں روپوش تھاجس کی گرفتاری گذشتہ روزعمل میں لائی گئی ہے عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔