بٹ خیلہ میں جنازہ گاہ کی تعمیر اور بھرائی کاکام جاری ہے ،شکیل ایڈوکیٹ

بٹ خیلہ میں جنازہ گاہ کی تعمیر اور بھرائی کاکام جاری ہے ،شکیل ایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ ) وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ کے سالانہ ترقیاتی فنڈز سے2کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے جولگرام جنازہ گاہ کی تعمیر اور بھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے جس کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو سہولت میسر آئے گی گورنمنٹ کنٹر یکٹر انجینئر باسط خان نے سائیٹ وزٹ کے موقع پر صحا فیوں کو دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ ڈھیری جولگرام کے گنجان آباد علاقے میں جنازہ گاہ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات تھیں اس اہم مسئلے کے حل کیلئے مقامی ایم پی اے نے بر لب سڑک سطح زمین سے تقریبا چالیس فٹ گہری وسیع و عریض مشترکہ عوامی جگہ کو با ہمی مشاورت سے جنازہ گا ہ کیلئے وقف کر دیا اوراپنے سال ترقیاتی فنڈز سے دو کروڑ روپے کی خطیر رقم اس کی تعمیر اور فیلنگ کیلئے مختص کی جس کا تعمیراتی کام زور شور سے جاری ہے انھوں نے کہا کہ30ہزار مربع فٹ پر مشتمل یہ منصو بہ آئندہ سال مکمل ہو گا ۔