ستارہ ایاز کا دامن صاف ہے تو احتساب کمیشن کا سامنا کریں ،پی ٹی آئی صوابی
صوابی( بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ضلع صوابی نے اے این پی کی سینیٹر ستارہ آیاز کا احتساب سے جان چھڑانے کے لئے صوبائی حکومت کے خلاف الزامات لگانے کو ''چور مچائے شور''کے مترادف قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ اگر ستارہ آیاز کا دامن صاف ہے تو وہ احتساب کمیشن کے عدالت کا سامنا کریں۔ اگر وہ بے گناہ ہے تو عدالت اسے چھوڑ دیگا۔ورنہ ان کا احتساب ضرور ہو گاکیونکہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں بلا امتیاز احتساب کا عمل شروع کر رکھا ہے ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی ضلع صوابی کے آرگنائزر رنگیزا حمد، ڈپٹی آرگنائزر عبدالستار، سابق صدر انور حقداد ، تحصیل ناظم لاہور سہیل خان تورڈھیر ، تحصیل ناظم ٹوپی سہیل یوسفزئی ، ضلعی رہنما جاوید خان اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے زد میں خود پی ٹی آئی کے وزراء و ممبران آچکے ہیں ۔احتسابی عمل سے کوئی بھی سیاستدان ممبراء نہیں سینیٹر ستارہ آیاز جان چھڑانے کے بجائے خود کو قانون کے حوالے کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی ناظم صوابی اور صوابی ڈیمو کریٹک الائنس نے عمران خان کے دورے صوابی کے موقع پر اختیارات کی منتقلی کے لئے احتجاج کا جو اعلان کیا ہے حالانکہ اے این پی ہی نے خود اپنے دور حکومت میں تمام اختیارات ضلعی صدر کے حجرہ منتقل کر دیئے تھے۔ نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی کے بعد بتدریج اختیارات دیئے جائیں گے۔ اس میں وقت ضرور لگے گا۔ اس کے لئے ایک پراسیس ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ صوبے بھر میں کرپشن کر نے والوں کے خلاف بلا امتیاز احتساب کا عمل جاری رہے گا#