جنوبی وزیر ستان ٹانک میں محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ
جنوبی وزیرستان(نمائندہ پاکستان) گرفتارمحرروں کے رشتہ داروں کا محرروں کی رہائی سے انکارنوکری مستقل کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بروز منگل پولیٹیکل کمپاونڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں درے محسود قبائل کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جسمیں سینکڑوں کی تعداد میں مشران اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے قبائلیوں نے شرکت کی، جرگہ میں گزشتہ روز گرفتار شدہ پندرہ پولیٹیکل محرروں کے معاملے پر غور وخوض کیا گیا،جرگہ میں شریک گرفتار شدہ محرروں کے رشتہ دار ،عزیز واقارب نے مطالبہ کیا کہ گرفتار شدہ پولیٹیکل محرروں میں انتہائی مشکل اور جنگی حالات میں گزشتہ کئی سالوں سے ایجنسی کے دور دراز اور خطرناک علاقوں ڈیوٹیاں سرانجام دی ہیں، جسکے دوران متعدد شہید اور زخمی بھی ہو چکے ہیں،لیکن انکو ان قربانیوں کے بدلے این ٹی ایس ٹیسٹ کا بہانہ بنا کر انکو فارغ کر کے انکے گھر کے چولہے ٹھنڈے کر کے انکے بچوں کو بھوکے مارنے پر تلے ہوئے ہیں،اور اپنے جائز حقو ق کے احتجاج کی باداش پر انکو سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان بھیج دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں انکی رہائی کی ضرورت نہیں بلکہ انکے مستقبل کو بربادی سے بچانے کیلئے ریگولر کیا جائے،بعد میں پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفرالسلام خٹک اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لدھا صاحبزادہ نجیب اللہ کو جرگہ نے اپنے تحفظات اور مطالبات سے آگاہ کر دیا،پولیٹیکل ایجنٹ نے جرگہ کے شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیٹیکل محرر ہمارے جسم کی ایک حصہ کی مانند ہے اور انکی نوکریوں کی مستقلی کیلئے ہر فورم پر بھرپور ساتھ دونگالیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی،انہوں نے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایجنسی میں کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا ہر اس چیز کی نشاندہی کرے جو علاقہ کی تعمیر وترقی کیلئے مثبت ہواور دنیا کو علاقہ کی ایک بہتر تصویر پیش کی جائے۔پولیٹیکل ایجنٹ نے چار ہزار سے زائد خاصہ دار فورس کی گزشہ کئی مہینوں سے بند تنخواہیں ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا جس سے خاصہ داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔