راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظمنامزد، اعلان کردیاگیا

راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظمنامزد، اعلان کردیاگیا
راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظمنامزد، اعلان کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پونچھ (آن لائن) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے اہم عہدوں پر ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہیں اور وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں راجہ فاروق حیدر کووزیراعظم نامزد کردیاگیا، جس کا باضابطہ اعلان بھی کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق راجہ فاروق حیدر خان کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کی نوازشریف نے منظوری دیدی اور فاروق حیدر کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے آزاد کشمیر کی پارٹی قیادت کا اجلاس بلایا جس دوران نئے وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی گئی جس کے  بعد اعلان کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق  چوہدری طارق فاروق کو سینئر وزیر اور شاہ غلام قادر کو سپیکر قانون ساز اسمبلی بنایا جائے گا۔ حلقہ وسطی باغ سے متنخب ہونے والے رکن قانون ساز اسمبلی مشتاق منہاس کو وزیراعظم نواز شریف کا معاون خصوصی برائے امور کشمیر بنایا جائے گا جن کا عہدہ وفاق وزیر کے برابر ہوگا۔ صدر آزاد کشمیر کا عہدہ پونچھ ڈویژن کو دیا جائے گا۔ خالد ابراہیم، ڈاکٹر نجیب نقی، مسعود خان، خان بہادر خان، سیاب خالد اور طاہر انور میں سے کسی ایک کے نام دو ماہ بعد قرعہ نکلے گا۔

تین خواتین کی نشستوں پر ناصرہ خان، سہرش حسین اور بیگم نسیم وانی کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ ٹیکنوکریٹ کیلئے عبدالرشید ترابی، اوورسیز کیلئے راجہ جاوید اقبال اور علماءو مشائخ کیلئے پیر علی رضا بخاری کی چیئرمین شپ ارشد نیازی کے حوالے کی جارہی ہے۔

مزید :

پونچھ -