ون ویلنگ کے دوران موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں، لڑکی سمیت 3 جاں بحق

ون ویلنگ کے دوران موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں، لڑکی سمیت 3 جاں بحق
ون ویلنگ کے دوران موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں، لڑکی سمیت 3 جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال (ویب ڈیسک) چکوال کے قریب مرید اڈا کے مقام پر 3 موٹرسائیکل ون ویلنگ کرتے ہوئے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔ نوائے وقت کے مطابق مرید اڈہ کے مقام پر 3 موٹرسائیکل ون ویلنگ کرتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے جن میں 32 سالہ مدثر ولد منظور سکنہ بلکسر اور 38 سالہ اللہ دتہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ موٹرسائیکل سواروں کی زد میں آکر 12 سالہ انعم شہزادی سکنہ بلکسر بھی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

ترکی :آپریشن کے دوران بم دھماکہ،3پولیس اہلکار ہلاک 14زخمی
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر 4 شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا جہاں 2 کو انتہائی تشویشناک حالت ہونے پر راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ چکوال سے تلہ گنگ تک ہر جمعہ اور ہفتہ کو درجنوں نوجوان موٹرسائیکلوں کی ون ویلنگ کرتے ہیں جس کو ٹریفک پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

مزید :

چکوال -