تلہ گنگ: عمران خان کا بلٹ پروف گاڑی میں سفر سے انکار، پولیس وین پر آٹھ منٹ تک سفر کیا
چکوال (ویب ڈیسک)تلہ گنگ میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں آنے سے پہلے عمران خان ہیلی پیڈ پر اترتے ہی پولیس وین پر بیٹھ گئے۔ عمران خان نے بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھنے سے انکارکردیا۔ عمران خان 8 منٹ تک پولیس موبائل پر سفر کرتے رہے۔ ان کاکہنا تھا کہ آج پولیس وین میں سفر کا اپنا ہی مزہ آیا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا ہے کہ پولیس وین میں بیٹھنے کا مقصد پولیس کا حوصلہ بھی بڑھانا تھا۔