چکوال کے نواحی علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 2خواتین جاں بحق ، 12افراد زخمی
چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک ) چکوال کے نواحی علاقے دھرابی میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 2خواتین جاں بحق اور متعددافراد زخمی ہو گئے ۔
نیو نیوز کے مطابق دھرابی میں تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی ۔ حادثے میں 2خواتین جاں بحق ہو گئی جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 12افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا جب ٹریکٹر کا ڈرائیور ایک گاڑی کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا ۔ متاثرہ افراد اپنے رشتہ داروں کے ہاں جا رہے تھے ۔
حادثے کے بعدریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ حادثے میں ڈرائیور بھی زخمی ہے جبکہ مرنے والی دونوں خواتین ہالہ زاد بہنیں بتائی جاتی ہیں ۔