تلہ گنگ ضمنی الیکشن: پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کی حمایت سے دستبردار
چکوال (ویب ڈیسک) عمران خان کا پی پی قیادت کیخلاف خطاب پیپلز پارٹی کی قیادت کو ناگوار گزرا جس کے بعد تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شد ت اختیار کر گئے۔ پیپلز پارٹی نے چکوال کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف سے راستے جدا کر لئے اور حمایت ختم کر دی۔پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان چودھری منظور کہتے ہیں کہ اعلیٰ سطحی مشاورت کے بعد حمایت واپس لینے کا فیصلہ کیا، تحریک انصاف نے پہلے منت سماجت کر کے پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کی، پھر قیادت پر بے بنیاد تنقید کی۔ چودھری منظور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو سیاسی ادب آداب سیکھنے اور الزام تراشی کی سیاست سے توبہ کرنا ہو گی۔ عمران خان نے اب قیادت کے بارے میں بدتمیزی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔