پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی‘ 19 جواری داؤ پر لگی رقم سمیت گرفتار
چکوال(آئی این پی )ماڈل تھانہ سٹی چکوال کے ایس ایچ او نصیر شاہ کی ہدایت پر مخبر خاص کی اطلاع پر سب انسپکٹر ملک اسلم لاپھی نے پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ اچانک چھاپہ مار کر قمار بازی کی محفل الٹ دی۔19ملزمان گرفتار۔بھون چوک پر گرلز ہائی سکول کے قریب 19افراد نے بٹیروں کی لڑائی پر قمار بازی کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔کہ اچانک چھاپہ کے دوران داؤ پر لگی ہوئی مجموعی طور پر 76740کی رقم اور موبائل فون قبضہ میں لیں لیئے۔اور ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔جن ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا محمد ابراہیم ولد محمد اکثر جنجوعہ راجپوت ساکن محلہ اشرف ٹاؤن چکوال،کوثر ولد لال خان ساکن مہرا پیلو ضلع چکوال،محمد بشیر ولد فیروز قوم بلوچ ساکن راہنہ ساد ضلع چکوال،نوید اسلم ولد محمد اسلم قوم بھٹی راجپوت ساکن دھیدوال ضلع چکوال،محمد اسلم ولد عبدالعزیز قوم بڈھیال ساکن سگھر تلہ ضلع چکوال،محمد طاہر ولد غلام یٰسین قوم بڈھیال ساکن سگھر تلہ گنگ ضلع چکوال،باسط علی ولد اللہ دتہ قوم مغل ساکن مہر پیلو تحصیل و ضلع چکوال،محمد افضل ولد محمد معین قوم اعوان ساکن پھاتڑ تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال،احمد خان ولد سکندر خان قوم سیال ساکن ڈھاب لوہاراں ضلع چکوال،کرم خان ولد نور محمد قوم اعوان ساکن مرکھال تلہ گنگ ضلع چکوال،سجاول ولد محمد یار ساکن مینگن تحصیل و ضلع چکوال،اقراء احمد ولد محمد عجائب قوم اعوان ساکن مینگن تحصیل و ضلع چکوال،صفدر ولد اجاگر خان قوم قریش ساکن مینگن تحصیل و ضلع چکوال،اسد ولد اللہ دتہ قوم مغل ساکن مہر وپیلو تحصیل و ضلع چکوال،غلام حسین ولد محمد اسلم قوم یارالناس ساکن مرید تحصیل و ضلع چکوال،محمد نواز ولد حق نواز قوم بھٹی ساکن سمن آباد تحصیل و ضلع چکوال،غلام علی ولد اللہ دتہ قوم بھٹی ساکن سمن آباد تحصیل و ضلع چکوال،آنشاب ولد محمد حسین قوم ملنگ ساکن منڈے تحصیل و ضلع چکوال،شہزاد حسین ولد ممتاز حسین قوم مائر منہاس ساکن مینگن تحصیل و ضلع چکوال شامل ہیں۔