یکطرفہ احتساب ہورہا ہے،مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے:حمزہ شہباز
چکوال(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ابھی تک یکطرفہ احتساب ہو رہا ہے ،مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے،جنرل(ر) مشرف کے دور میں کڑے احتساب کا سامنا کیا ہے اب بھی کریں گے۔
بچوں سے زیادتی منع کرنے پر محنت کش پر باثر گینگ کے سربراہ کا تشدد، جانورو ں کے ساتھ باندھ کر پیشاب پلایا
تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کاکہناتھاکہ انصاف وہ ہے جو ہوتا ہوا نظر آئے جبکہ میاں نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پوری طرح سے متحد ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک یکطرفہ احتساب ہو رہا ہے لیکن مخالفین کو انشا اللہ مایوسی ہو گی اورآنے والے عام انتخابات میں کسی طور پر بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ سیاست اور جمہوریت پاکستان کا مستقبل ہے اس لیے سیاسی جماعتوں کو اپنی ذمہ داری دکھانی ہو گی۔