مردم شماری کیلئے کلر سیداں میں تربیت کا آغاز کر دیا گیا

مردم شماری کیلئے کلر سیداں میں تربیت کا آغاز کر دیا گیا
مردم شماری کیلئے کلر سیداں میں تربیت کا آغاز کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلر سیداں  (اے پی پی) مردم شماری میں حصہ لینے کیلئے کلر سیداں کے مدارس کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ناصر علی جنجوعہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین مختلف بیجز میں 150 کے قریب اساتذہ کی باقاعدہ تربیت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔پہلے دو فیز میں چار چار یوم جبکہ تیسرے فیز میں امتحانات کے سلسلہ میں اساتذہ کی مصروفیت کے پیش نظر 21 تا 24 فروری تک تربیت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔پانچ بیجز کیلئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سکوٹ کے سینئر معلم راجہ الطاف حسین کو ماسٹر ٹرینر مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شمار کنندہ کیلئے 34 ہزار،سرکل سپروائزر کیلئے 40 ہزار جبکہ چارج سپرنٹنڈنٹ کیلئے 45 ہزار روپے معاوضہ مقرر کیا گیا ہے جو مردم شماری کے اختتام پر ادا کیا جائے گا۔

مزید :

چکوال -