حلقہ پی پی 23: تلہ گنگ کے گاﺅں ڈالی میں اہل علاقہ نے خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی لگا دی

حلقہ پی پی 23: تلہ گنگ کے گاﺅں ڈالی میں اہل علاقہ نے خواتین کے ووٹ ڈالنے پر ...
حلقہ پی پی 23: تلہ گنگ کے گاﺅں ڈالی میں اہل علاقہ نے خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن )تلہ گنگ کے حلقہ پی پی 23کے ضمنی انتخاب کیلئے گاﺅں ڈالی میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تلہ گنگ کے گاﺅں ڈالی میں اہل علاقہ نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے منع کر دیا ۔

لاہور سے گرفتار ہونے والی دہشتگردوں کی ساتھی کالج میں سہیلیوں کیساتھ کیا کرتی تھی ؟ تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر آگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاﺅں میں پچھلے کئی سالوں سے یہ روایت چلی آرہی ہے کہ خواتین ووٹ کاسٹ نہیں کرتی صرف مرد ہی ووٹ کا اندرا ج کراتے چلے آرہے ہیں اور اسی روایت کی بنیاد پر آج کے ضمنی انتخاب میں بھی خواتین ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئیں ۔

دوسری جانے الیکشن کمیشن نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں جنہیں ووٹ ڈالنے سے روکنا زیادتی ہے۔

مزید :

چکوال -