تحریک انصاف آج سے رکنیت سازی مہم کاآغاز کرے گی،عمران خان ریلی کی صورت میں چکوال پہنچیں گے
چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف آج چکوال سے رکنیت سازی مہم کاآغاز کرے گی،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان موٹروے سے بلکسر انٹرچینج پہنچیں گے اور وہاں سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے چکوال پہنچیں گے ،جگہ جگہ استقبال کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ،نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف چکوال میں رکنیت سازی مہم کا افتتاح کریں گے اور الائیڈپارک کے قریب ریلی کے شرکا سے خطاب بھی کریں گے ،اس موقع پر شیخ رشید سمیت دیگر قائدین کی آمد بھی متوقع ہے۔