ن لیگ کے ایم پی اے چودھری لیاقت علی خان انتقال کرگئے

ن لیگ کے ایم پی اے چودھری لیاقت علی خان انتقال کرگئے
ن لیگ کے ایم پی اے چودھری لیاقت علی خان انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال (ویب ڈیسک) ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان وفات پا گئے ہیں۔ تین سال سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے، گزشتہ رات طبیعت اچانک خراب ہوئی تو جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی عمر 72 سال تھی، چودھری لیاقت علی پی پی 20 سے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے سیاسی سفر کا آغاز 1983ءمیں کونسلر منتخب ہوکر کیا۔ 1985 سے 1999ءتک اور 2013ءمیں ن لیگ کی ٹکٹ سے پانچ بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ چودھری لیاقت علی چکوال میں ن لیگ کے ضلعی صدر بھی تھے۔ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد چکوال شہر کے محلہ غربی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

مزید :

چکوال -