سیاسی یتیم پیپلز پارٹی کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے،نواب خان وسان
خیرپور(خصوصی نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی نواب خان وسان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی یتیم متحد ہوکر بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے پی پی پی ایک عوامی سمندر ہے جو یہ پارٹی چھوڑ کر گیا اسکا حشر عوام کے سامنے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھیڑی میں نو منتخب کونسلرز محمد انور میمن، محمد یحییٰ میمن ، قاضی عبدالرحمان و دیگر کی جانب سے دیئے گئے عشائے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں کرپشن ہورہی ہے تو پنجاب میں بھی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہی ہیں نیب اور ایف آئی اے کو پنجاب میں کرپشن کیوں نظر نہیں آرہی انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری علاج کیلئے بیرونے ملک گئے ہیں مگر سیاسی جماعتیں اور میڈیا اینکر بلا جواز ان پر تنقید کر رہے ہیں پاکستان آصف علی زرداری کا ملک ہے وہ جب چاہیں ائیں گے اور جب چاہیں جائیں گے انہیں کوئی بھی اپنے ملک آنے یا جانے سے روک نہیں سکتا انہوں نے مزید کہا پاک فوج پر ہمیں فخر ہے اور ہم ان کے شانا بشانا چلنے کو تیار ہیں پی پی پی نے بی بی شہید کے مشن کو پایا تکمیل پہنچانے کیلئے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے اس موقع پر یعقوب کھوکھر، علی انجم عباسی ، عبدالعزیز گاہو و دیگر نے خطاب کیا ۔