شجاعت حسین کا طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ، جسٹس باقر نجفی رپورٹ پبلک کرنے پر تبادلہ خیال

شجاعت حسین کا طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ، جسٹس باقر نجفی رپورٹ پبلک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں ملک کی موجودہ سیاسی و اقتصادی اور امن و امان کی صورتحال زیر بحث آنے کے ساتھ ساتھ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے پبلک ہونے پر بھی تبادلہ خیال کیا گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ پورے ملک کی عوام کی مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس سانحہ کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پبلک کئے جانے کیلئے منتظر تھی تاہم اب مذکورہ انکوائری رپورٹ کا پبلک ہونا خوش آئند ہے چوہدری شجاعت حسین نے اس حوالے سے طاہر القادری کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
شجاعت حسین