اے بی ایل نے مفت اسمارٹ فون ایپلیکیشن متعارف کردی

اے بی ایل نے مفت اسمارٹ فون ایپلیکیشن متعارف کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منعقد تقریب رونمائی میں فرید احمد خان ، سی ای او اے بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ (اے بی ایل اے ایم سی)، نے کیپییٹل مارکٹس کی اپنی نوعیت کی ایک منفرد اسمارٹ فون ایپلیکیشن متعارف کی۔ ندیم نقوی، مینیجنگ ڈائیریکٹرپاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے اے بی ایل اے ایم سی اسمارٹ فون ایپلیکیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اعجاز علی شاہ، ایم ڈی پاکستان مرکینٹائل ایکسچینج، لقمان، ایم ڈی نیشنل کلیئرنگ کپمنی اور معروف بروکریج ہاؤس کے سی ای اوز بھی اس تقریب میں موجود تھے۔استقبالیہ تقریر میں، فریدخان نے کہا"ہم نے یہ محسوس کیا کہ مالیاتی مارکٹس کے لیے ایک عالمگیر نوعیت کی ایک ایپلیکیشن کی ضرورت ہے۔اس ایپ کے ذریعے ریٹیل سرمایہ کار بہت آسانی سے مالیاتی مارکٹس اور خبروں سے بروقت آگاہ رہ سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اے بی ایل اے ایم سی کے ساتھ کی گہی سرمایہ کاری کو بھی منتظم کرسکتے ہیں۔یہ ایپ بر وقت نیوز فیڈ، فاریکس ریٹس، کوموڈٹی کی قیمتوں، مقامی اور بین الاقوامی مَنی مارکٹ ریٹس فراہم کرتی ہے۔ندیم نقوی نے اے بی ایل اے ایم سی کو اس منفرد ایپ کے کامیاب افتتاح پر مبارکباد دی اور ریٹیل سرمایہ کار کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔اے بی ایل اے ایم سی کے فنڈزکا شمار مستقل طور پراپنے زمرے میں بہتر کارکردگی دینے والے فنڈز میں ہوتا ہے۔اس ایپ کے متعارف کرنے سے اے بی ایل اے ایم سی نے نہ صرف value-added اورہر کسی کے لیے ایک آسان wealth management solutionمہیا کرنے میں ایک قدم بڑھایا ہے بلکہ عوام الناس کے لیے فائنینشل مارکٹ اور سیونگس پراڈکٹس کی بروقت معلومات کو فقط ایک کلک پر رسائی دے دی ہے چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی موجود ہوں۔یہ ایپ گوگل پلے اسٹور سے مفت ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے اور بہت جلد یہ ایپل ایپ اسٹور پر بھی مفت ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہوگی۔ اے بی ایل اے ایم سی الائیڈ بینک کا ایک مکمل ذیلی ادارہ ہے۔ JCR-VIS نے اس کی درجہ بندی AM2 کی ہے جس کا مطلب ایک "High Management Quality"ہے اور یہ پاکستان کی واحد اے ایم سی ہے جو کہ ISO-27001Certified اور GIPS Complaintبھی ہے۔اے بی ایل اے ایم سی روایتی اور اسلامی دونوں طرح کی پراڈکٹس آفر کرتی ہے اور اس وقت لگ بھگ 3,500کروڑ روپے کے فنڈز مینج کر رہی ہے۔