پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کے سربراہوں نے حل؛ف اٹھا لیا ، نیا بلدیاتی نظام کل سے شروع

پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کے سربراہوں نے حل؛ف اٹھا لیا ، نیا بلدیاتی نظام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور،گجرات،سیالکوٹ،سرگودھا،ساہیوال ،قصور (مانیٹرنگ ڈیسک،بیورورپورٹ،نمائندگان ،ایجنسیاں) صوبائی دارلحکومت سمیت صوبے بھر کے بلدیاتی نمائندوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا نیا بلدیاتی نظام کل 2جنوری سے لاگو ہوگا۔مرحلہ وار انتخابات میں آخری مرحلے میں ضلعی حکومتوں کے نمائندوں کے انتخابات ہوئے جس میں منتخب ہونے والے لارڈ میئرز،مئیرز،ڈپٹی مئیرز اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں نے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ نمائندوں کے عزیز و اقارب اور کارکنوں نے بھی شرکت کی اور شریک رہنماؤں اورکارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی ،اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کی حلف برداری کی تقریبات اپنے اپنے مقررہ مقامات پر ہوئیں ۔لاہور کے لارڈ میئر اور نو ڈپٹی میئرز کی حلف برداری کی تقریب ٹاؤن ہال لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان ، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ ریٹرننگ افسر محمود مسعود تمنا نے بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید،ڈپٹی میئرز میں حاجی اللہ رکھا، رانااعجازحفیظ، محمد مشتاق مغل، وسیم قادر، بلال چوہدری، مہرمحمود ، را ؤشہاب الدین، سواتی نذیرخان اورمیاں طارق سمیت ضلعی ایوان کے 319ممبران شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور 9 ڈپٹی میئر سمیت لاہور کی 274 کونسلز کے چیئرمین، مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی 25 خواتین، لیبراور ٹیکنوریٹس کی نشستوں پر منتخب ہونے والے ممبران نے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر ہال میں موجو د کونسلرز، وائس چیئرمینزاور چیئر مینز اپنی قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔ علاوہ ازیں دیگر شہروں میں بھی اسی طرز پر حلف برداری کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید نے لاہورکوپیرس سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور شہر کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کے منشور اور قیادت کے قاعدے اور قانون کے مطابق عوام کی خدمت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹیم عوام میں سے ہے ، نو ڈپٹی میئرز گراس روٹ لیول سے یہاں تک پہنچے ہیں اور یہ ایک مثال قائم ہوئی ہے ،یہ زبانی کلامی نہیں بلکہ واضح اور حقیقی تبدیلی ہے اور اب عوام کا اقتدار عوامی لوگوں کے ہاتھ میں آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور ہمارا عوام کی نبض پر ہاتھ ہے ، عوام کی خواہشات کے مطابق ڈلیور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات واضح ہیں ۔ بنیادی تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج کے مسائل اور تجاوزات کے خاتمے پر بھرپور توجہ دی جائے گی ۔انہوں نے اختیارات کی جاری جنگ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اختیارات کی کوئی جنگ نہیں چل رہی ، ہم قوانین اور طے شدہ قاعدے اور اصولوں کے مطابق کام کریں گے ۔ ’’جب آپ کام کریں تو اختیارات آپ کے پاس ہوں گے ‘‘ اور اگر کام نہیں کریں گے تو اختیارات نہیں ہوں گے۔دوسری طرف گجرات میں ضلع کونسل ، میونسپل کارپوریشن اور ٹی ایم ایز کے نومنتخب چےئرمین ، وائس چےئرمین، مےئر اور ڈپٹی مےئر نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے چےئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر، وائس چےئرمین شیر افگن اور شعیب رضا کی تقریب حلف برداری ضلع کونسل ہال کے لان میں منعقد ہوئی ریٹرننگ آفیسر تصور وڑائچ نے حلف لیا جبکہ مےئر میونسپل کارپوریشن حاجی ناصر محمود اور ڈپٹی مےئر چوہدری آصف سے ریٹرننگ آفیسر ارشد مجید نے ٹی ایم اے لان میں منعقدہ پروقار تقریب میں حلف لیااس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ،ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فرید اللہ خان، ممبران اسمبلی چوہدری جعفر اقبال، چوہدری عابد رضا، میاں طارق محمود، چوہدری اشرف دیونہ، چوہدری شبیر احمد، حاجی عمران ظفر، میجر (ر) معین نواز، ایم ایل سے حاجی جاوید اختر، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدر ی مبشر حسین، ملک جمیل اعوان، نوابزادہ طاہر الملک، تنویر گوندل، اورنگزیب بٹ ، رضا علی وڑائچ ودیگر نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے نومنتخب عہدے داروں کو وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے مبارکباد کا خط دیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے جب حکومت پنجاب کے وعدے کے مطابق بلدیاتی ادارو ں کے اختیارات منتخب نمائندوں کے سپرد کئے جارہے ہیں اور انہیں عوام کی خدمت کیلئے بھرپور اختیارات بھی دیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب عوامی نمائندوں نے تعمیر و ترقی کا سفر آگے بڑھا نا ہے، عوام کے منتخب نمائندوں کی حثیت سے وہ کہیں زیادہ جوابدہ بھی ہیں اور انکی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے مسائل حل کریں انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ منتخب نمائندے بلدیاتی اداروں کے مالی معاملات بہتر طریقے سے چلائیں گے اور عوامی فلاحی منصوبہ جات شروع کئے جائیں گے مئیر میونسپل کارپوریشن گجرات حاجی ناصر محمود نے اہم ترین عہدے پر انتخاب پر اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور مسلم لیگ ن کی قیادت اور عوام سے بھی اظہار تشکر کیاانہوں نے کہا کہ گجرات شہر میں صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی، تجاوزات کا خاتمہ، ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، شہریوں کو بہترین اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی فراہمی، ٹریفک مسائل کا خاتمہ انکی ترجیحات میں شامل ہے شہر کی سڑکوں اور گلیوں کو کھلا کیا جائے گا ، خوبصورت گجرات منصوبے کو آگے بڑھاتے ہوئے کوڑا اٹھانے کیلئے جامع منصوبہ پر کام کیا جائے گا اس مقصد کیلئے کمپکٹر، سکنگ مشین، وائپر مشین سمیت جدید مشینری خریدی جائے گی سب سے پہلے مرحلے میں سرکلر روڈ پر ہر تین سو میٹر کے فاصلے پر ڈسٹ بن لگائے جائیں گے مےئر گجرات نے کہا کہ وہ روزانہ دو گھنٹے کھلی کچہری لگائیں گے اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے عوام نے مسلم لیگ ن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے نومنتخب بلدیاتی نمائندے ان پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے عوامی خدمت کے نئے معیار قائم کئے جائیں گے اور کوشش ہوگی کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور عوام کے اعتماد پر پورا اتر سکیں دریں اثنا میونسپل کمیٹی کھاریاں کے چےئرمین شیخ حفیظ ، وائس چےئرمین لال خان، سرائے عالمگیر میونسپل کمیٹی کے چےئرمین مرزا حق نواز، وائس چےئرمین نوید سلیم ، میونسپل کمیٹی ڈنگہ کے چےئرمین میاں محمد اسلم ، وائس چےئرمین ماجد محمود بٹ، لالہ موسیٰ میونسپل کمیٹی کے چےئرمین ندیم اصغر کائرہ وائس چےئرمین شیخ خالد، میونسپل کمیٹی کنجاہ کے چےئرمین حسن رانا ، وائس چےئرمین محمد خرم شہزاد ، میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں کے چےئرمین سید ہاشم علی ، وائس چےئرمین محمد ریاض نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ضلع کونسل سیالکوٹ کے چیئر پرسن، وائس چیئرمینوں اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے میئر اور ڈپٹی میئر نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل سیالکوٹ کی چیئرپرسن حنا ارشد وڑائچ، وائس چیئرمینوں چوہدری رضا سبحانی ، ملک ضیافت علی اعوان اور چودھری جمیل اشرف سے ریٹرنگ آفیسرنے انوار کلب آڈیٹوریم سیالکوٹ میں حلف لیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی، محسن اشرف،ارشد وڑائچ، رانا لیاقت علی، رانا افضل، چودھری طارق سبحانی، رانا عبدالستار خاں،ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق، صدر یوتھ ونگ اوورسیز پاکستانیز علی زاہد،صدر پی ایم ایل این PP121رانا عارف ہرناہ اور نوید اشرف بریار کے علاوہ اراکین ضلع کونسل سیالکوٹ نے شرکت کی ۔ میونسپل کارپویشن سیالکوٹ کے نومنتخب میئرچودھری توحید اختر اور ڈپٹی میئرچودھری بشیر احمد سے ان کے عہدے کا حلف ریٹرنگ آفیسر محمد عبدالرؤف نے جناح ہال قلعہ میں لیا۔ تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، ذوالفقار غوری، ضلعی صدر مسلم لیگ ن سیالکوٹ ادریس احمد باجوہ، جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا، ضلعی صدر زکوۃ و عشر کمیٹی سیالکوٹ میاں سہیل اقبال، صدر یوتھ ونگ فاروق گھمن، جنرل سیکرٹری تنویر چودھری، ٹی ایم او سیالکوٹ ظفر قریشی ،پی آر او عابد شجاع چیمہ ، چیئرمین سیال ملک اشرف ، نصرت جمشید ملک اور بلقیس رانی کے علاوہ ممبران میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے بلدیاتی نمائندوں کو خصوصی اختیارات تفویض کئے ہیں ۔2جنوری سے صوبے میں نیا بلدیاتی نظام رائج کردیا جائے گا۔ ضلع کونسل کے نومنتخب نمائندوں کو اپنے عہدوں کا حلف لینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے مبارکباد کے خطوط دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری سے انجام دیں گے ۔حافظ آباد میں چار میونسپل کمیٹیوں کے چےئر مینوں اور وائس چےئر مینوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے چےئر مین حاجی جمشید عباس تھہیم وائس چےئر مین خالد محمود بٹ،میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں کے چےئر مین چودھری بابر شفیق آرائیں،وائس چےئر مین حاجی محمد اسلم میسن،میونسپل کمیٹی جلاپور بھٹیاں کے چےئر مین میاں زاہد حسین بھٹی،وائس چےئر مین محمد افضل جبکہ میونسپل کمیٹی سکھیکی کے چےئر مین ناصر قیوم بھٹی اور وائس چےئر مین عدنان بھٹی نے اپنے اپنے متعلقہ ریٹرنگ افسران سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔نومنتخب چےئر مینوں اور وائس چےئر مینوں کا کہنا تھا کہ عوام اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے ان پر جو اعتماد کرتے ہوئے ذمہ داریاں سونپی ہیں وہ انہیں پورا کرنے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اُن کاکہنا تھا کہ عوامی خدمت ،شہروں کی خوبصورتی،صحت وصفائی اور بنیادی مسائل کا حل انکی اولین ترجیحات ہونگی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع کونسل کے چےئر مین چودھری افضل حسین تارڑ اور وائس چےئر مین رائے قمرالزمان کھرل نجی مصروفیات کی بنا پر حلف نہیں اٹھا سکے،وہ اپنے عہدے کا حلف دو جنوری کو اٹھائیں گے۔میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں کے نو منتخب چیئر مین اور وائس چیئرمین کی تقریب حلف برداری پبلک پارک پنڈی بھٹیاں میں ہوئی جس میں شہریوں تاجروں صحافیوں ۔ اسٹنٹ کمشنر نوشین سرور اور ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں نے بھی شرکت کی اس تقریب میں ریٹرننگ آفیسر رانا محمد الیاس نے نومنتخب چیئرمین چوہدری بابر شفیق ارائیں اور وائس چیئر مین حاجی محمد اسلم مسن سے حلف لیا جبکہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی سے ہوا اس تقریب میں نو منتخب چیئرمین چوہدری بابر شفیق ارائیں نے کہا ہماری اولین ترجیح شہریوں کے مسائل کو حل کرنا ہے عوام کے تعاون سے ان کی توقعات سے بڑھ کر ہمارا مشن جاری رہے گا جبکہ وائس چیئرمین حاجی محمد اسلم مسن نے کہا عوام نے جس اعتماد کا اظہار ہم پر کیا ہے ہم اپنی تمام صلاحیتوں کو عوام اور شہر کی بھلائی کے لئے بروئے کار لائیں گے اور بلا امتیاز ہر ووٹر کی شنوائی ہو گی جبکہ تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کے لئے دعا ئیں مانگی گئیں ۔میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے چیئرمین اوروائس چیئرمین نے حلف اٹھا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کمپلیکس جنا ح ہال سمبڑیال میں طارق محمود ریٹرنگ آفیسر نے نو منتخب چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری جنگ شیر اوروائس چیئرمین چوہدری احسن ظفر گھمن سے باقاعدہ حلف لیا اس موقعہ پر ایم پی اے چوہدری عبدالستار خاں ،اسسٹنٹ کمشنر توقیر الیاس چیمہ ، چوہدری رفاقت اللہ چیمہ ، شیخ محمد احد ، رانا دلشاد احمد سمیت میونسپل کمیٹی کے 27 کونسلروں میں سے 18 کونسلروں اورمعززین علاقہ بھی موجود تھے جبکہ تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کی بھر پور شرکت اور مسلم لیگ (ن) تحصیل اورسٹی کا کوئی بھی عہدیدار موجود نہ تھا ۔میونسپل کمیٹی جلالپورجٹاں کے چیئرمین سید ہاشم علی شاہ اور وائس چیئرمین حاجی مرزا محمد ریاض نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیاگذشتہ روز میونسپل کمیٹی جلالپورجٹاں میں حلف برداری کی پر وقار تقریب میں ریٹرننگ آفیسر چوہدری محمد اصغر نے چیئرمین اور وائس چیئرمین سے انکے عہدوں کا حلف لیا اس موقع پر مسلم لیگ ق کے کونسلرز اور صدر حاجی بابر سلیم کھوکھر سمیت پارٹی عہدیداران اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی حلف برادری تقریب میں مسلم لیگ ن کے کونسلرز اور عہدیداروں نے شرکت نہیں کی میونسپل کمیٹی جلالپورجٹاں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کل باضابطہ طور پر چارج سنبھال کر کام کا آغاز کرینگے۔ضلع کونسل شیخوپورہ سمیت ضلع کی 10میونسپل کمیٹیوں کے نو منتخب چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے حلاف اٹھا لئے ہیں، ضلع کونسل کے چیئرمین رانا احمد عتیق انوراور وائس چیئرمینوں اکرام سعید بھٹی اور جہانزیب خان سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر راؤ ریاض اعجاز نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب میں حلف لیا جبکہ میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے نومنتخب چیئرمین میاں امجد لطیف اور وائس چیئرمین چوہدری احسان مجید گجر کی تقریب حلف برداری گور نمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں ہوئی جہاں ریٹرننگ آفیسر تنویر احمد ورک نے ان سے حلف لیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر چوہدری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ، سٹی جنرل سیکرٹری میاں منور اقبال، ضلعی رہنما چوہدری معظم علی مٹھو گجر، چوہدری یاسر اقبال گجر، میاں عثمان انور، محمد حسیب انصاری و دیگر موجود تھے، دوسری طرف وفاقی وزیر رانا تنویر حسین گروپ کے نومنتخب چیئرمینوں نے بھی حلف اٹھالیا ہے، جن میں میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے چیئرمین الیاس علی سیال ، وائس چیئرمین ضیاء اللہ، میونسپل کمیٹی مریدکے کے چیئرمین شیخ شبیر احمد وائس چیئرمین رانا ماجد نواز، میونسپل کمیٹی مانانوالہ میں آزاد گروپ کے چیئرمین بشیر کمبوہ وائس چیئرمین محمد سلیم ، میونسپل کمیٹی خانقاہ ڈوگراں کے چیئرمین علی اکبر ناز وائس چیئرمین عمران صابر،میونسپل کمیٹی صفدر آبادمیں باجوہ گروپ کے چیئرمین خالد محمود وائس چیئرمین رضوان رمضان، میونسپل کمیٹی شرقپور شریف کے چیئرمین عمران علی اشرف، وائس چیئرمین ملک جاوید احمداور میونسپل کمیٹی فاروق کے چیئرمین سید سجاد حسین بخاری اور وائس چیئرمین سردار عمر دلبر ڈوگر شامل ہیں جن سے متعلقہ ریٹرننگ افسران نے میونسپل کمیٹیوں کے مقامی دفاتر میں حلف لئے، واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے اعلامیہ کے مطابق بلدیاتی ادارے یکم جنوری 2017سے فنگشنل ہوں گے تاہم یکم جنوری کو اتوار کی چھٹی کے بناء پر اداروے دو جنوری پیر کے روز اپنا کام شروع کریں گے اور پہلے مرحلہ میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے افسران ضلع کونسل کے منتخب سربراہوں اور تحصیل کونسلیں میونسپل کمیٹیوں کے منتخب چیئرمینوں کواختیارات ، وسائل اور مشینری و دفاتر سونپیں گے جس کے بعد بلدیاتی ادارے باقائدہ عوامی خدمت کا عملی سلسلہ شروع کریں گے۔ میو نسپل کمیٹی صفدرآباد کے منتخب چیئرمین خا لد محمود بھٹی اور وائس چیئر مین سیٹھ رضوان نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا ۔ریٹرننگ آفیسر سید خا لد عمر نے حلف لیا ۔شہر کی تعمیر و تر قی کے لیے دن رات اپنی صلا حیتوں کو برو ئے کار لا ئیں گے ۔چیئر مین اور وا ئس چئیرمین کا تقریب سے خطاب ۔تقریب کے میں چوہدری طا رق محمود با جوہ ایم پی اے ،را نا عا مر رحمان محمود ،ٹی ایم او تحصیل صفدرآباد سا جد مشرف ،کونسلران ڈاکٹر تنویر ،ملک افضل ،زاہد بخاری، راشد جٹ ،ملک اللہ دتہ ،خالد پرویز زرگر ،حافظ امین اور شہریوں نے شرکت کی ۔ چیئر مین خا لد محمود بھٹی نے خطا ب کے دوران کہا کہ اللہ کے فضل و کر م سے اور کو نسلران کے اعتماد کے سا تھ ساتھ چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے کی سر توڑ کو شش کے بعد ہم غریبوں کو یہ دن دیکھنا نصیب ہوا۔آ ج تمام شہرکی تعمیر و ترقی کے لئے تمام صلا حتیں بروئے کار لائیں گے۔وائس چیئرمین سیٹھ محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے لیڈر چوہدری طارق محمود باجوہ اور کو نسلران نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے۔ان کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ہم اپنی تمام تر توانا ئیاں شہر کی ترقی کے لیے وقف کر دیں گے۔ تقریب کے مہما نِ خصو صی چوہدری طارق محمو د باجوہ ایم پی اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سب اللہ کا فضل ہے۔کہ شہر صفدرآباد میں چیئر مین کے الیکشن میں غریب عوام کی جیت ہوئی ہے۔میں نے ہمیشہ ورکروں کی عز ت کی ہے۔جو ورکر ہمارے جلسوں میں کرسیاں لگا تے ہیں قالین بچھاتے ہیں ہمارے نعرے لگاتے ہیں وہ ہمارے لئے قابل عزت ہیں۔میرا مشن عوام کی خدمت ہے۔میرے ساتھ وہ چل سکتا ہے۔ جو کارکنوں کی خدمت کرکے ان کے مسائل حل کرسکے ۔صفدرآباد میں انشا ء اللہ ترقی کا سفر شرو ع ہوگا۔30سال گزرنے کے بعد صفدرآباد میں عدالتوں کا قیام عمل میں نہ آسکا۔میں سانگلہ ہل سے ایم پی اے ہو ں وہاں ہم نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ۔اب صفدرآباد میں بھی ترقی ہوگی۔تقریب کے آخر میں دعائے خیر مانگی گئی اور عوام میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔سانگلہ ہل میں مقامی میونسپل کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین چوہدری حسن شاہ نواز ملہی اور وائس چیئرمین ملک ہدائت علی نے حلف اٹھالیا،ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم او ملک خرم افتخار نے ان سے حلف لیا،اس ضمن میں ٹی ایم اے کے احاطہ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں کونسلرز اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی،چیئرمین حسن شاہ نواز ملہی اور وائس چیئرمین ملک ہدائت علی کونسلرز کے ہمراہ جلوس کی شکل میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں اعجاز حسین بھٹی کی قیادت میں دفتر ٹی ایم اے پہنچے،تقریب میں چوہدری مدثر عزیز،چوہدری یاسر عرفات اور چوہدری سہیل گھمن اور دیگر نے خطاب کیا ۔نو منتخب چیئر مین بلدیہ مریدکے میاں شبیرا حمد اور وائس چیئر مین رانا ماجد نواز نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔بلدیہ ہال مریدکے میں ایک پروقار تقریب کے دوران میاں شبیر احمد اور رانا ماجد نواز نے ریٹرننگ آفیسر رانا ارشاداحمد سے حلف لیا۔ تقریب میں سینئر کونسلر سید اعجاز الحسن شیرازی، میاں کبیر احمد، میا ں آصف نذیر، ماسٹر محمد رمضان، چودھری محمد اکرم چاہل، نذر حسین نذر، شہباز احمد ورک، شہباز احمدچٹھہ، ملک عبد الرشید،عبد الرزاق بھنڈر، رانا محمد نواز، رانا عظمت علی، رانا قیصر زمان، شیخ قاسم ریاض، محمد رمضان بھولا، رانا ریاض احمد خاں، شیخ نثار احمد ناز، سیٹھ بشارت علی، عامر سہیل بھٹہ، چودھری لعل دین بھلہ، سیٹھ افضال احمد،شیخ قدیر احمد،رانا عدنان علی، حافظ محمد حسن،لیڈی کونسلر میڈم شازیہ طاہر،چودھری عمیر گجر،اقلیتی کونسلر بابا ظفرشاہی،انور بٹ،رانا احسان، محمد آصف بلا، رانا غلام علی ،انجمن شہریان مریدکے کے چیئر مین سید منیر حسین شیرازی، سید عابد حسین شاہ،طارق جاوید ریحان، انجمن جعفریہ کے صدر منور حسین شاہ، انجمن تاجرا ن کے ملک محمد اشرف،سابق ناظم شیخ آفتاب جمیل، سابق کونسلر رانا محمد رفیع سمیت علاقہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد اپنی کرسی پر بیٹھتے ہوئے چیئر مین میاں شبیر احمد نے کہا کہ ان کی اوّلین ترجیح شہر سے تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کی صورتحال کو بہتر کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمہ سے عملہ صفائی کو اپنا کام کرنے میں آسانی ہو گی اورخریدار سکون محسوس کریں گے۔ انہوں نے اپنے منتخب نمائندگان اور شہر کی اہم شخصیات سے اپیل کی کہ وہ عملہ صفائی کی سفارش کرنے سے گریز کریں تا کہ ان سے بہتر کام لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں نے ہمیں اپنے علاقہ کو بہتر بنانے کے لیے منتخب کیا ہے اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ملازمین جو تنخواہ وصول کرتے ہیں انہیں ہر صورت ڈیوٹی پر حاضر ہونا پڑے گااور ایسے معاملات میں وہ کسی کی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ چیئرمین میا ں شبیر احمد اور وائس چیئر مین رانا ماجد نواز نے کہا کہ ہمارے قائدین وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین، ایم این اے رانا افضال حسین اور ضلع چیئر مین رانا احمد عتیق انور نے جو ذمہ داریاں ہم پر ڈالی ہیں ہم انہیں احسن طریقے سے پورا کرتے ہوئے اپنے شہر کو خوبصورت بنائیں گے۔تقریب کے اختتام پر ریٹرننگ آفیسر رانا ارشاد احمد نے نو منتخب چیئر مین اور وائس چیئر مین کو وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے جاری کیا جانے والا مبارکباد کا لیٹر پیش کیا جبکہ ٹی ایم او قاضی عابد قیوم ، ایس ڈی او توقیر عباس شا، چیف آفیسر چودھری محمد اقبال جٹھول ، مقصود احمد اصلاحی، جواد اکرام نے ہار پہنا کر ادارہ کے نئے سربراہ کو خوش آمدید کہا۔ٹی ایم اے آفس ننکانہ صاحب میں میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے نو منتخب چیئرمین چوہدری نعیم احمد اور وائس چیئرمین نعیم اشرف چدھڑ کی تقریب حلف وفاداری کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے رہنما بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ، پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے رائے شاہجہاں احمد خاں بھٹی، سابق ضلع ناظم ننکانہ پیر ممتاز علی شاہ، سابق تحصیل ناظم ننکانہ شہزاد خالد خاں، صدر ڈسٹرکٹ بار ننکانہ خادم حسین سدھو، جنرل سیکرٹری میاں لیاقت علی، سابق صدور محمد امین بھٹی، چوہدری محمد انور زاہد، رانا علی اصغر سمیت میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے کونسلرز، وکلاء، صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر ریٹرننگ آفیسر عبدالقدیر خاں نے نو منتخب چیئرمین چوہدری نعیم احمد اور وائس چیئرمین نعیم اشرف چدھڑ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ شرکاء تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے چیئرمین چوہدری نعیم احمد نے کہا کہ ننکانہ صاحب سکھ مذہب کے بانی و روحانی پیشوا بابا گورونانک کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت کا حامل شہر ہے مگر اس کے باوجود ننکانہ صاحب کے عوام کو بیشمار مسائل کا سامنا ہے ، لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہ ہے ، سیوریج کا سسٹم بھی انتہائی بوسیدہ اور ناکارہ ہوچکا ہے جبکہ شہر کی گلیاں اور بازار بھی ٹوٹے ہوئے ہیں ، میں ننکانہ صاحب میں انتقامی سیاست کا خاتمہ کروں گا اور ننکانہ صاحب کے مسائل کو حل کرنے کے لئے میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے کونسلروں اور شہریوں کو ساتھ لیکر چلوں گا انہوں نے مزیدکہا کہ میں اپنے صحافی بھائیوں، تمام سیاسی رہنماؤں، کونسلروں اور شہریوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا گیا ہے ، یاد رہے کہ چوہدری نعیم احمدایک سینئر صحافی بھی ہیں اور پریس کلب ننکانہ صاحب کے جنرل سیکرٹری ہیں تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔خانقاہ ڈوگراں میونسپل کمیٹی کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے حلف کی پر وقار تقریب ممبر صو بائی اسمبلی طارق باجوہ کی خصو صی شرکت تفصیلات کے مطابق میو نسپل کمیٹی خانقاہ ڈوگراں کے پہلے چیئر مین حا جی علی اکبر ڈوگر اور وائس چیئر مین میاں عمران صابر ڈوگر کی تقریب حلف برداری مقامی بلدیہ آ فس میں ہو ئی اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے تقریب میں علاقہ بھر کی اہم سماجی سیاسی مذہبی کاروباری صحا فتی شخصیات نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد کیپٹن شاہ میر نے نو منتخب چیئر مین اور وائس چیئر مین سے حلف لیا اس موقع پر ممبر صو بائی اسمبلی چوہدری طارق محمود باجوہ،سابق ایم پی اے میاں مشتاق حسین ڈوگر،حا جی طارق محمود عاجز،مظہر اقبال شیرازی،میاں جمشید عباس ڈوگر ،میاں عابد حسین ڈوگر ،مدثر علی بھٹی،میاں طاہر الطاف ڈوگرنے خصو صی شرکت کی حاجی علی اکبر ڈوگر نے صحا فیوں سے باتیں کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے شہریوں کی خدمت کیلئے یہ منصب عطا ء کیا ہے میں کسی بھی سیاسی وبستگی مذہبی منافرت فرقہ واریت کو بالا طاق رکھ کر عوام کی خدمت کروں گا شہر کو خو بصو رت بنانے کیلئے تمام کوششیں کرونگا ۔کوٹ رادھاکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب چیرمین محمدخالد بھٹی ۔وائس چیرمین مبین شاہ نے حلف آٹھا لیاتفصیلات کے مطابق سٹی کوٹ رادھاکشن سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب چیرمین محمدخالد بھٹی ۔وائس چیرمین مبین شاہ نے ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفسیر میاں ظہورالحق سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع قصور کے سینئر رہنما چوہدری خالدحسین خاں۔ممبران میونسپل کمیٹی کوٹ رادھاکشن چوہدری شہباز ورک۔ محمدایوب خاور۔میاں اعظم راجو۔افتخاراحمد ۔میاں محمداقبال ۔ ۔سابقہ ناظم راؤ محمدشمشاد سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجودتھے ۔میونسپل کمیٹی چونیاں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی پروقار تقریب حلف برداری۔مقامی رہنماؤں، کونسلرز، شہری عمائدین ، پارٹی ورکرز اور صحافیوں کی شرکت۔ شرکاء کی مٹھائی وغیرہ سے تواضع۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چونیاں کے نو منتخب چیئر مین میاں محمد نسیم ایڈووکیٹ اور وائس چیئرمین حاجی محمد بلال ہاشمی کی حلف برداری کی تقریب میونسپل ہال چونیاں میں ہوئی ۔تقریب میں کونسلرز ملک شرافت علی گوہر، شیخ سہیل حاکم، حاجی عبدالغفار، محمد علی رحمانی، عبدالرشید رحمانی، اعجاز احمد بھٹی، چوہدری محمد طفیل،عمائدین شہر میاں محمد رشید ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل و صدر مسلم لیگ ن تحصیل چونیاں،شیخ برہان الدین، حاجی محمد حنیف، ماشاء اللہ غوری ،سرفراز زکی ایڈووکیٹ، بارایسوسی ایشن کے سابق صدور، چونیاں پریس کلب کے عہدیدران بابر علی بشارت، اعجاز احمد ملک، سید علی عباس مشہدی، سید عامر حسین تقوی، ڈاکٹر محمد حفیظ سمیت سینکڑوں پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔ ریٹرننگ آفیسر ملک محمد اشرف نے چیئرمین اور وائس چیئرمین سے حلف لیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام کریم سے ہوا ۔ ہدیہ نعت پیش کرنے کے بعد حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر نو منتخب چیئرمین میاں محمد نسیم ایڈووکیٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہمیشہ اس اعتماد کو بحال رکھا جائے گا۔ انشاء اللہ ہمارے دور میں چونیاں ترقی کرے گا۔ عوامی امنگوں کو پیش نظر رکھا جائے گا۔ وسائل کی کمی چونیاں کوخوبصورت، صاف ستھرا اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے ہمارے عزم کے راستے میں حائل نہیں ہوگی۔حاجی محمد بلال ہاشمی نے تمام کونسلرز کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انکے تعاون اور سپورٹ سے چونیاں میں ترقی کا جال پھیلانے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کوکوارڈنیٹر حلقہ پی پی 181 شیخ سہیل حاکم کونسلرز کی جانب سے مٹھائی ، سموسے، پکوڑے اور سبز چائے وغیر ہ پیش کی گئی۔نارنگ منڈی میں مقامی میونسپل کمیٹی میں حلف برداری کی یادگارتاریخی تقریب منعقدہوئی جس میں ہزاروں معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی ریٹرننگ افسر عامرشہزادچوہدری نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے چیئرمین ملک محمدعارف اور وائس چیئرمین ملک محمدیوسف سے حلف لیادونوں رہنماؤں کو علیحدہ علیحدہ جلوس کی شکل میں تقریب میں لایاگیا عوام نے بڑے جوش وخروش کامظاہرہ کیااورشایان شان طریقہ سے دونوں رہنماؤں کا استقبال کیاگیا مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری الطاف صالح بٹر،سردارضراراحمدمان،حاجی مقصوداحمدگورائیہ، اعظم علی باجوہ ،جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری زاہدعمران کوروٹانہ، انجمن تاجران کے رہنماؤں ارشدمحمودباجوہ ،حاجی عبدالوحیدمغل ،محمدادریس پہلوان ،میاں امجد، مظہربٹر، جبکہ سول ہسپتال کے انچارج ڈاکٹربلال عطاری ،جنرل کونسلرز ملک محمدعمران،سیٹھ سعیداحمدفاروقی،بابرسعیدچوہدری ،عامرمجیدشیخ، ملک ذوالفقار، محمدعلی آفتاب پنوں،سردارنعیم رضامان ،سیٹھ شاہدنعیم،چوہدری بختیاراحمدبٹر،چوہدری عبیداللہ سیہول، چوہدری غلام عباس گجر،پطرس مسیح ،سجادواہلہ،صوفی وارث علی سمیت درجنوں معززین نے دونوں رہنماؤں کوہار پہنچائے اورمبارک باددی جبکہ چیئرمین ملک محمدعارف نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیرراناتنویر حسین ،راناافضال حسین اورچوہدری حسان ریاض کی قیادت میں نارنگ منڈی شہرکو خوبصورت بنانے میں کوئی کسراٹھانہ رکھوں گا عوام کو بھرپورریلیف ملے گا عوام سن لیں آج کے بعد میونسپل کمیٹی میں ایک پیسہ کی بھی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اورکرپٹ عناصر کاقلع قمع کرکے قومی خزانے کو لوٹنے والوں کا مکمل احتساب ہوگا دیانتداری اورزمہ داری سے ہم تمام معززممبران کے ساتھ عو امی خدمت سرانجام دیں گے اورحلف کی پوری پاسداری کریں گے اورجس مقصدکیلئے ہماراچناؤکیاگیاہے اسے پوراکریں گے تقریب کے بعد مٹھائی تقسیم کی گئی ۔میونسپل کمیٹی واربرٹن کے چیئرمین اور وائس چیئرمین نے حلف اٹھا لیا،ہفتہ کے روز تقریب حلف برداری کا انعقادمیونسپل کمیٹی واربرٹن کے دفتر میں ہوا جس میں ریٹرننگ آفیسر محمد شریف،اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد وسیم شاہ نے کامیاب ہونے والے امیدواروں چیئرمین شیخ جمیل احمد نارگ اور وائس چیئرمین محسن بگڑ سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں مسلم لیگ ن کی سیاسی شخصیات سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ،بعدازاں امیدواروں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔چیئرمین شیخ جمیل احمد نارگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہماری فتح واربرٹن کی تاریخ ساز کامیابی ہے اور ہم دن رات عوام کے تعاون سے شہر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے،اورکامیاب کروا کر قیادت نے جو مجھ پر اعتماد کیا ہے اسے برقرار رکھنے کیلئے مثبت کردار ادا کروں گا۔مانانوالہ میں چیئر مین اور وائس چیئر مین کی میونسپل کمیٹی مانانوالہ تقریب حلف برداری منعقد ہوئی تقریب میں کونسلر ز کے علاوہ تاجر تنظیموں کے رہنما سیاسی و سماجی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی حلف ریڈنگ آفیسر فرحان رشید نے لیا نو منتخب چیئر مین میونسپل کمیٹی کے حاجی محمد بشیر کمبوہ وائس چیئر مین ملک سلیم زرگر کو منتخب ممبران میونسپل کمیٹی و شہریوں کی کثیر تعداد اور چیئر مین چوہدری محمد جمیل کمبوہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی میں خوش آمدید کہا اور اس موقعہ پر شہریوں نے پھولوں کی مالا پہنائیں اور مبارکباد دیں سٹیج پر فرائض نو منتخب کونسلر رانا زاہد سلیم نے سر انجام دئیے منتخب چیئر مین نے حلف لینے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ مانانوالہ کو در پیش مسائل سے نجات دلا کر ایک ماڈل سٹی بنائیں گے اور بلا امتیاز ترقیا تی کاموں کا سلسلہ چوہدری بلال احمد ورک ایم این اے ن لیگ کی قیادت میں شروع کریں گے جس طرح سے بھی وہ حلقہ میں سوئی گیس کی فراہمی اور دیگر منصوبہ جات کا برق رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچا کررہیں گے انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر سول ہسپتال اور بچیوں کے ڈگری کالج کے لئے عملی طور پر کام شروع کر دیا جائے گا تاکہ شہریوں کے اہم دیر ینہ مسائل حل ہو سکیں اور وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہبازشریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئیے جائیں گے تاکہ بلدیاتی نظام کے ثمرات سے عوام مستفید ہو سکیں ریڈنگ آفیسر فرحان رشید نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے چیئر مین اور وائس چیئر مین کو ایک ایک تحریری لیٹر پیش کیا تقریب میں سٹی پریس کلبمانانوالہ کے صدر محمد اشرف سہیل ،جنرل سیکرٹری ارشد جاوید بھٹی ،عمران مقصود شاہ، میاں منور حسین میاں محمد خالد اور دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی جبکہ نو منتخب کونسلران چیئر مین چوہدری محمدجمیل کمبوہ ،ڈاکٹر عمران علی ایاز،شفیق بھٹی ،امانت علی زیب اور معزز ترین شخصیات نے شرکت کی میونسپل کمیٹی کی طرف سے میاں محمد افضل نے بلدیاتی نمائندوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ ٹی ایم او شاہ کوٹ میاں محمد منشا احسن نے میونسپل کمیٹی شاہ کوٹ کے نو منتخب چےئرمین شیخ راشد محمود اور وائس چےئرمین سے حلف وفاداری لے لیا حلف برداری کی تقریب ٹی ایم اے شاہ کوٹ میں منعقد کی گئی جس میں شہر بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری محمد ارشد ساہی میاں محمد عاطف سردار سرفراز ڈوگرانجمن شہریاں شاہ کوٹ کے صدر میاں شوکت علی شوکت چوہدری سلیم اقبال بگا چوہدری نعیم اقبال بندیشہ میاں سلمان شاہد مولوی ہارون خان چوہدری آفتاب مقبول چاند انتظار حسین کھوکھر ذوالفقار نمبردار نعیم احمد بھٹی احسن رضا واہگی شیخ ساجد محمود شیخ افتخار ذیشان شیخ زین کے علاوہ ممتاز سیاسی سماجی شخصیات اورتاجر تنظیموں کے نمائندگان وکلا اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چےئرمین شیخ راشد محمود نے کہا کہ انشا اللہ وہ شاہ کوٹ شہر کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کرخدمات سرانجام دوں گا اگر کسی شہری کو گمان بھی گزرے کہ کہیں کرپشن ہوئی ہے تو وہ میرا گریبان پکڑ سکتا ہے اور میں ان کو جوبدہ ہوں گا انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کو شفاف اور منصفانہ انتخابات کروانے پر مبارکباد پیش کی بعدازاں شیخ راشد محمود کو ایک جلوس کی شکل میں شہر کے مختلف راستوں سے گزارا گیا جہاں عوام نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔میونسپل کمیٹی شرقپور کے نو منتخب چئیرمین اور وائس چئیرمین کی تقریب حلف برداری ٹی ایم اے کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی جس میں کونسلروں ،صحافیوں،معززین علاقہ اور تمام اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ریٹرننگ آفیسرفدا افتخار میر نے منتخب ہونے والے چئیرمین شرقپور میاں عمران علی اشرف یعقومیہ اور وائس چئیرمین ملک جاوید احمدایڈووکیٹ سے حلف لیااور حلف لینے کے بعد چئیرمین میونسپل کمیٹی میاں عمران علی اشرف یعقومیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے مجھے اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کے لیے منتخب کیا اور میں تمام کونسلروں کا بے حد ممنون ہوں جنہوں نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیااور خصوصا شرقپور کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اور میری ٹیم کو بلدیاتی الیکشن میں منتخب کیامیں شرقپور کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا اور عوام کی مشاورت سے شہر کے لیے فلاحی منصوبے شروع کیئے جائیں گے ہم وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے اورآج پنجاب بھر میں عوام کے نمائندوں کی حکومت قائم ہو چکی ہے۔حلف برداری کی تقریب میں کرنل سعید اللہ خان،شاہد عظیم خان،حکیم محمد سلیم اللہ،سابقہ چئیرمین شیخ ذوالفقار علی مونگہ،ملک علی عباس نورکا،ملک علی عمران ایڈووکیٹ،سید خاور عباس نقوی،ملک علی رضا،شیخ اللہ وسایا،شیخ ماجد،کونسلروں جن میں قاضی احتشام عارف،قاضی عتیق عبداللہ،ملک غفور احمد،ملک جاوید احمدکھچہ،ملک مظہر منظور آبہ،ملک اسد طارق،محمد خان،حاجی صداقت علی،ڈاکٹر طاہر رضا،علی زین ہمایوں،ملک ثمین اکبر،چوہدری سہیل احمد،چوہدری سہیل اکبر،شیخ انس امان،عدنان جاوید،شیخ عبدالرحمن،چوہدری مقصود بھٹی،شیخ ساغر حسن کے علاوہ ایس ایچ او رانا اعظم سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔ضلع کونسل سرگودہا او رمیونسپل کارپوریشن‘خوشاب کی 7میونسپل کمیٹیوں‘میونسپل کمیٹی بھلوال اور ساہیوال /سرگودھا کے نو منتخب مےئر ‘چیئر مینوں ‘وائس چیئرمینوں ودیگر عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ حلف برداری کی تقریب جناح ہال سرگودہا میں منعقد ہوئی ۔ نو منتخب چےئرمین ضلع کونسل سردار محمد عاصم شیر میکن ‘ وائس چےئرمین مظہر حسین شاہ ‘ گلشن شیرازی اور سرفراز بھٹی سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد ذوالقرنین نے ان کے عہدوں کاحلف لیاجبکہ ریٹرننگ آفیسر وقاص مارتھ نے نو منتخب مےئر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نوید او رڈپٹی مےئر بلال خان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں چےئرمین پنجاب ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن چوہدری عبدالغفور ‘ ایم این اے چوہدری حامد حمید ‘ محسن شاہنواز رانجھا ‘ ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز ‘ عبدالرزاق ڈھلوں ‘ نو منتخب چےئرمین وڈپٹی چےئرمین یونین کونسلز کے علاوہ ڈی سی او سرگودہا دانش افضال ‘ ڈی پی او سہیل چوہدری ‘ انتظامی افسران ‘ معززین شہر نے شرکت کی۔ضلع خو شا ب کی 7میونسپل کمیٹیوں کے نو منتخب چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لیں‘ حلف برداری کی تقاریب متعلقہ میونسپل کمیٹیوں کے دفاتر میں باوقار انداز میں منعقد ہوئیں جن میں نو منتخب کونسلروں ‘ متعلقہ اداروں کے ملازمین اور عمائدین نے شرکت کی۔ میونسپل کمیٹی خوشاب کے نو منتخب چیئرمین ملک محمد ایوب بھا‘ وائس چیئرمین عامر بلوچ سے ‘ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر عارف سلطان ‘ میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے نو منتخب چیئرمین حاجی محمد اشرف اعوان وائس چیئرمین اکرم شہزاد سے توصیف الرحمن‘ میونسپل کمیٹی ہڈالی کے نو منتخب چیئرمین حامد محمود وڈھل ‘ وائس چیئرمین امیر احمد بوچھال سے ملک محمد ممتاز‘ میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ کے نو منتخب چیئرمین ملک فاروق حسن ٹوانہ اور وائس چیئرمین عارف گجر سے رانا محمد فاروق‘ میونسپل کمیٹی نوشہرہ کے نو منتخب چیئرمین ملک حاکم خان اعوان اور وائس چیئرمین آصف شاہین سے ملک نصیر احمد کربلائی‘ میونسپل کمیٹی قائدآباد کے نو منتخب چیئرمین حاجی احمد اور وائس چیئرمین محمد حیات سے غلام یٰسین فارانی جبکہ میونسپل کمیٹی نورپورتھل کے نو منتخب چیئرمین راؤ محمد عالم اور وائس چیئرمین اﷲ بخش سے محمد اشرف گوندل نے حلف لیا۔ میونسپل کمیٹی بھلوال کے چیئرمین صفدر اقبال وائس چیئرمین محمد اکرم آرائین نے ڈاکٹر قدیر ہال میں ریٹرنگ آفسیر ملک محمد یاسین نے حلف لیابھلوال میونسپل کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین صفدر اقبال وائس چیئرمین محمد اکرم آرائیں نے حلف اٹھا لیا حلف وفا داری کی تقریب ڈاکٹر قدیر ہال میں منعقد ہوئی تقریب میں ریٹرنگ آفسیر ملک محمد یا سین نے نومنتخب چیئرمین صفدر اقبال، وائس چئرمین محمد اکرم سے حلف لیا اس موقع پر چوہدری ناصر محمد علی،طارق مجید، انجمن تاجران کے صدر مرزا خالد محمود، سرپرست اعلی خواجہ ادیب ناصر،ٹی ایم او شاہد اقبال، کونسلرز احسان سیٹھی، محسن مرزا، ،ناصر آرائیں، عناصر اقبال ، غلام عباس سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین صفدر اقبال نے کہا کہ سب بھائیوں اور کو نسلر ز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے میرا ساتھ دیا اور میں منتخب ہوا ہماری نئی ٹیم کا جذبہ ہے ہم بھلوال کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور ایک ماہ کے اندر کچھ نہ کچھ کر کے دیکھائیں گئے اور بھلوال میں تبدیلی نظر آئے گئی انجمن تاجران ، میڈیا کو ساتھ لیکر چلیں گے ان کو ہمارا مکمل ساتھ دینا ہو گا زیادی سے زیادی فنڈ لیکر بھلوال میں تبدیل لائیں گے انہون نے کہا کہ بھلوال کے لوگون نے ہماری مدد کرنی ہے اور سپورٹس کرنی ہے ہمارا ساتھ دینا ہو گاوائس چیرمین محمد اکرم آرائیں نے کہا کہ ہم سب کونسلرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جہنوں نے ہمیں منتخب کر کے اس مقام پر پہنچایا ہے ان کو ساتھ لیکر چلیں گے کھبی مایوس نہیں کریں گے اور بھلوال کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہنون نین ہمارے لیے دعاکی اور ہم منتخب ہوئے آپ کو وقت بتائے گا کہ بھلوال مین تبدیل آئی ہے یا کہ نہیں انشاء اللہ تمام ہوس کو لیکر چلیں گے بھلوال کے لوگوں کا مشورہ اس میں شامل ہو گا مایوس نہیں کریں گے۔گذشتہ روز ٹی ایم اے ہال ساہی وال میں ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر فہیم ضیاء نے نو منتخب چےئرمین اور وائس چےئرمین میونسپل کمیٹی سردار ضیغم حسن خان اور رانا غلام محمد سے ان کے عہدوں کا حلف لے لیا اس موقع پر سردار انور حیات خان ۔ چوہدری بلال ۔ تحصیل صدر مسلم لیگ ن سردار ذوالقرنین خان ۔ ملک طفیل ورک ۔ کونسلر رانا سہیل شہزاد ۔ سردار خالد خان بلوچ ۔ بابر عباس بلوچ اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر نومنتخب چیئرمین بلدیہ ساہیوال سردار ضیغم حسن خان بلوچ نے کہا ہے کہ تمام ارکان بلدیہ ساہیوال میرے لئے محترم ہیں۔ جنہوں نے ووٹ دیئے ہیں یانہیں دیئے سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔مسائل کے حل کو اولین ترجیح دونگا اور انتخابی وعدوں کی تکمیل مرحلہ وار یقینی بنائی جائے گی تاکہ مثبت و تعمیری سیاست کا کلچر پروان چڑھ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی اداروں کو فعال اور خود مختار بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں اور اب ان اداروں کے سربراہان کے حلف کے بعد اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرکے ضلع اور اس کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جامع پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کو حاصل عوامی حمایت ایک کھلی حقیقت ہے جس کا عملی ثبوت بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کا کلین سویپ کرنا ہے۔ضلع کونسل قصور کے نومنتخب چیئر مین اور وائس چیئر مینوں کی حلف برداری تقریب گزشتہ روز ڈی پی ایس سکول کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ۔ جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ‘صوبائی وزیر صنعت و تجارت شیخ علاؤ الدین ‘وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خاں ‘رانا نثار خاں ‘ایم این ایز رانا حیات خاں ‘ملک رشید احمد خاں ‘ایم پی ایز ملک احمد سعید خاں ‘حاجی نعیم صفدر انصاری ‘یعقوب ندیم سیٹھی ‘چوہدری محمود انور ‘ڈی سی او قصور عمارہ خاں‘ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ‘ڈی ایس پی مرزا عارف رشید ،ممبران ضلع کونسل ‘ضلعی افسران ‘صحافیوں اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل عبدالسلام عارف نے نو منتخب چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں اور وائس چیئر مینز ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں اور سردار عزیر احمدسے حلف لیا ۔