ڈیرہ ،قیدیوں کو لانیوالی وین کو حادثہ ،8اہلکاروں سمیت 24افراد زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (ایم صلاح الدین)سوات جیل سے چترال سے تعلق رکھنے والے خطرناک قیدیوں کو ڈیرہ جیل لانے والی وین ٹوٹل پٹرول پمپ کے قریب بائی پاس روڈ پرکھڈ میں گرنے سے سولہ قیدیوں اور آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت چوبیس افراد زخمی ،ریسکیو 1122کے ریسکیورز نے شیشے اور دروازے توڑکر زخمیوں کو وین سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا ،واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرافتخارشاہ،ایس ایچ او کینٹ محمد نواز سمیت پولیس کے اعلی حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، تفتیش شروع ۔تفصیلات کے مطابق سوات جیل سے چترال سے تعلق رکھنے والے خطرناک قیدیوں کو پولیس وین میں ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل ڈٰیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے کیلئے لایا جارہا تھا کہ صبح پانچ بجے تھانہ صدر کی حدود میں بائی پاس روڈ پر ٹوٹل پٹرول پمپ کے قریب وین ڈرائیور کے سوجانے سے سڑک کے کنارے کھڈ میں جا گری جس سے وین میں سوار خطرناک سولہ قیدی اور آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،واقعے کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر عمران خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122کے ریسکیورز ہیوی مشینری اور ایمبولینسزکے زریعے فوراًجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے وین کو مشینری کے زریعے کھڈ سے نکالا اور وین کے شیشے اور دروازے توڑ کر زخمیوں کو وین سے نکالا اور انکو ہسپتال منتقل کر دیا ،واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی (ہیڈ کوارٹر)افتخار شاہاور ایس ایچ او کینٹ محمد نواز سمیت پولیس کے اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے اور اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ۔