ڈیو ڈ کیمرون کی یاد داشتیں رقم کرنے کی تیاری

ڈیو ڈ کیمرون کی یاد داشتیں رقم کرنے کی تیاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنی یاد داشت رقم کرنے کی تیاری کر لی۔اس مقصد کے لئے انھوں نے اپنے ہی گھر کے باغ کو گوشہ عافیت بنا لیا۔چرواہوں کی طرز کے Hut بنانے والی مقامی کمپنی نے پچیس ہزار پاونڈز کے عوض ا?سائشوں سے لیس خوبصورت لکڑی کا گھرتیار کرلیا، دنیا کی الجھنوں سے دور ڈیوڈ کیمرون سکون سے بیٹھ کر کتاب لکھیں گے۔بھیڑوں کی کھال کی Insulation سے لیس،لوہے کے پہیوں والے اس گھر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے دور حکومت میں عوام کی سہولت کے لئے 55 سال کی عمر میں پنشن کا حصول یقینی بنایا تھا۔Red Sky Huts نامی کمپنی کے مالک Paul Bennett نے بھی اسی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پنشن کی رقم سے برطانیہ میں مقبول چرواہوں کی طرز کے لکڑی کے گھر بنانے کا کاروبار شروع کیا تھا۔ اسی کاروبار کی وجہ سے ا?ج وہ سابق وزیراعظم کو ایک بڑی رقم کے بدلے یہ گھر فروخت کر پائے۔