قادنیت کسی مذہب و عقیدے کا نہیں بکہ حضور اقدس سے بعض و عناد کا نام ہے :ختم نبوت کانفرنس

قادنیت کسی مذہب و عقیدے کا نہیں بکہ حضور اقدس سے بعض و عناد کا نام ہے :ختم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( آن لائن) قادیانیت کسی مذہب و عقیدے کا نام نہیں بلکہ حضور اقدسﷺ سے بغض و عناد کانام ہے ،تادم زیست اس گمراہ ٹولے کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔ قادیانی آئین پاکستان کے منکر اور باغی ہیں،حکومت قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنائے ،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور قیامت والے دن حضور اقدس ﷺ کی شفاعت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ناموس رسالت قانون کے سب سے بڑے دشمن قادیانی ہیں۔ ناموس رسالت قانون میں کسی قسم کی ترمیم و تنسیخ برداشت نہیں کریں گے۔عدالت کاگستاخانہ مواد کو سوشل میڈیا سے فوری ہٹانے کا حکم قابل تحسین ہے، حکومت عدالتی حکم کی پیروی کرتے ہوئے سیکولر انتہا پسندوں کے خلاف قانونی کاروائی کرے اور عبرت کا نشان بنائے ۔ ان خیالات کا اظہارعظیم الشان ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد رحمانیہ مصطفیٰ آباد لاہور میں علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ختم نبوت کانفرنس میں مولانا ڈاکٹر محمداجمل قادری ،مجلس ضلع لاہور کے سرپرست مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،جنرل سیکرٹری مولاناقاری علیم الدین شاکر، مولانا عثمان بیگ فاروقی، مولانا عبدالنعیم،کانفرنس کے منتظم اعلیٰ قاری عبدالرحمن،حافظ ابوبکر،مولانا محمدیعقوب فیض،قاری محمدسعید، مولانااسداللہ فاروق،مولاناحسام الدین ،مولانا قادربخش اعوان،مولانا عبدالرزاق،حافظ محمدصدیق سمیت متعدد علماء کرام اور عوام الناس نے شرکت کی۔ مولانا محمداجمل قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخیاں کرنے والوں کو بھی آپریشن ردّالفساد کی ز د میں لایا جائے۔ قانون نامو س رسالت کے خلاف کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ گرفتار گستاخان رسول کو سپیڈی ٹرائل کے ذریعے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔قانون ناموس رسالت کو بدلنے والی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔قاری علیم الدین شاکر نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺسے غیرمشروط وفاداری اور لامحدود محبت ایمان کا تقاضا ہے۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لادین ریاست نہیں بنایا جاسکتا۔۔قاری جمیل الرحمن اخترنے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی خطرناک سازش ہے۔ عقیدہ ختم نبوت ،ناموس رسالت اورنظریہ پاکستان کے خلاف ہونیوالی کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔مولاناعبدالنعیم نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیزصدیقی کا سوشل میڈیاپرگستاخانہ مواد کے خلاف فیصلہ لائق تحسین ہے آزادی اظہار کے نام پرمقدس ہستیوں کی توہین کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔کانفرنس میں مختلف قرادداوں کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ 295-Cکے قانون کو موئثربنایا جائے اور اس قانون کے تحت سزایافتہ تمام مجرموں کی سزاؤں پرفی لفورعمل درآمدکیا جائے،قادیانیوں کی غیرقانونی سرگرمیوں پر کڑی نظررکھی جائے اور انکو آئین اور قانون کا پاپندبنایا جائے۔سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادکی روک تھام کیلئے فوری طورپرموئثرحکمت عملی وضع کی جائے اور الیکٹرانک،پرنٹ میڈیااورسوشل میڈیاپرخصوصی مہم چلائی جائے۔
ختم نبوت کانفرنس