خیبر ایجنسی، سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 1اہلکار شہید، دوسرا زخمی

خیبر ایجنسی، سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 1اہلکار شہید، دوسرا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باڑہ(اے این این)خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں دہشت گردوں نے پاکستانی سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ حملے کے بعدسیکورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی بھی کی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دہشت گرد سرحد پار کرکے وادی میں داخل ہوئے تھے۔ دس دن پہلے بھی خیبر ایجنسی کے علاقے راجگل میں 23 ستمبر کو افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستانی سرحدی چوکی پر فائرنگ میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ ارسلان شہید ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان خیبر ایجنسی کے اگلے مورچوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، ان کی عمر 22سال تھی، پاک فوج کے ترجمان کے مطابق راجگال میں پاکستانی پوسٹ حال ہی میں قائم کی گء تھی، جس کا مقصد افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کی نقل وحمل پر نظر رکھنا تھا۔