عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے خودکش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی
مردان ( بیورورپورٹ) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے خودکش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور وکلاء سے تعزیت کے لئے ڈسٹرکٹ بارگئیں،شہید کانسٹیبل جیند خان کے گھر بھی گئیں ریحام خان نے ہفتہ کے روز ضلع کچہری خودکش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لئے مردان میڈیکل کیمپلکس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال گئیں ریحام خان نے تمام زخمیوں سے فردا فرداً ان اکی خیر یت دریافت کی بعدازاں ریحام خان جائے وقوعہ اور ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کیا اوروہاں ڈسٹرکٹ بار کے صدر امیرحسین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا ریحام خان نے خودکش دھماکے کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی بعدازاں ریحام خان جرآت کا مظاہرہ کرنے والے کانسٹیبل جنید خان کے گھر گئیں اوران کے والدین سے اظہار ہمدردی کی اور شہید کی بلند درجات کے لئے دعامانگیں۔