ریگی للمہ ٹاؤن نے منی اسلام کا اعزاز حاصل کر لیا:عنایت اللہ

ریگی للمہ ٹاؤن نے منی اسلام کا اعزاز حاصل کر لیا:عنایت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے ٹاؤن شپ ریگی للمہ ٹاؤن نے پشاور میں منی اسلام آباد کا اعزاز حاصل کر لیا ہے آئے روز پلاٹ اور تیار مکانات خریدنے کیلئے عوام مذکورہ ٹاؤن شپ کا دورہ کر رہے ہیں اور ٹاؤن میں ہونے والے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینئر وزیر نے کہا کہ مخلوط حکومت نے پشاور کی ہم گیر ترقی کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی ہے جسکے تحت پشاور میں شاہراہوں ، پلوں ،رہائشی کالونیوں کی تعمیر، لوگوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی اور نکاس آب کو اولین ترجیح دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریگی ٹاؤن شپ کو گیس کی فراہمی کیلئے تقریباً ایک ارب روپے کی منظوری دی ہے ۔ سینئر وزیر نے ریگی للمہ ٹاؤن شپ کی ترقی کیلئے وہا ں کے عوام سے کہا کہ وہ اس ضمن میں صوبائی حکومت کے ترقیاتی اقدام کو مکمل کرنے میں بھرپور تعاؤن کرے۔ عنایت اللہ نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے پشاور اور ریگی ٹاؤن کی تعمیر پر مناسب توجہ نہیں دی جسکی وجہ سے تعمیر و ترقی اور تکمیل میں کافی تا خیر ہو چکی جبکہ موجودہ مخلوط حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود اور ریگی ٹاؤن کی تعمیر و تکمیل کیلئے اربوں روپے مختص کرکے اس امر کا ثبوت دیا ہے کہ وہ ریگی ماڈل ٹاؤن شپ کو جلدی مکمل کرنے کیلئے پوری طرح پر عزم ہیں اور انشا ء اللہ عوام اس سلسلے میں جلد خوشخبری سنیں گے۔