گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف مقدمہ درج ،وزیر اعظمکو بلانا پڑا تو بلائیں گے :اسلام آباد ہائیکورٹ،سوشل میڈیا بند کرنا پڑا تو کریں گے :وزیر داخلہ

گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف مقدمہ درج ،وزیر اعظمکو بلانا پڑا تو بلائیں گے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر تمام متنازعہ پیج بلاک کرنے کا حکم دے دیا جبکہ جسٹس شوکت صدیقی نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا پر تمام متنازعہ مواد وزیراعظم کو بھجوایا جائے اور اگر اس معاملے میں وزیراعظم کو عدالت بلانا پڑا تو بلائیں گے، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی۔سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں وزیرداخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،چیئرمین پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ متنازعہ 6 پیج بلاک کردیئے گئے ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، مقدمے میں توہین رسالت کی دفعات شامل کی گئی ہیں،مقدمے کی تفتیش پولیس اور ایف آئی اے مشترکہ طور پر کریں گے،مقدمے میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے متنازع ویب سائٹ پیجز کے ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے،سیکرٹری داخلہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹاسک بھی دے دیا ہے،پولیس،ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے پیشرفت سے متعلق کارگردگی رپورٹ بھی تیار کرلی ہے۔اس پرجسٹس شوکت صدیقی نے عدالت میں وزیراعظم کا حلف پڑھ کر سنایا اورسیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا پر تمام متنازعہ بیان وزیراعظم کو بھجوایا جائے اور اگر اس معاملے میں وزیراعظم کو عدالت طلب کرنا پڑا تو طلب کریں گے۔جسٹس شوکت صدیقی نے کہا ان کے نزدیک گستاخانہ مواد پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کے بعد کیس کی سماعت 13مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
شوکت صدیقی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی نے کہاہے کہ گستاخانہ مواد روکنے کیلئے سوشل میڈیا بند کرنا پڑا تو کریں گے، بین الاقوامی برادری آزادی رائے کے نام پر مسلم امہ کے جذبات مجروح نہ کرے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے فیس بک انتظامیہ کے اعلیٰ عدالتی شخصیت سے عدم تعاون پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برداری مسلم امہ کے جذبات مجروح نہ کرے، آزادی رائے کے نام پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں جب کہ پی ٹی اے گستاخانہ مواد ہٹانے کے لیے سوشل میڈیا کمپنیوں سے بات کرے اور گستاخانہ مواد روکنے کے لیے سوشل میڈیا بند کرنا پڑا تو کریں گے۔چوہدری نثارنے ہدایت دی کہ متنازعہ ویب سائٹ کا سراغ لگانے کے لیے سافٹ ویئر بنایا جائے اور تعاون نہ کرنے والی ویب سائٹس کو بند کردیا جائے گا جب کہ سوشل میڈیا آپریٹرز کو بھی آگاہ کریں کہ تعاون نہ کرنے پر انہیں بھی بلاک کردیں گے کیوں کہ دہشت گردی اور توہین رسالتؐ پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
وزیر داخلہ