چمن دھماکہ ،انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو غیر متزلزل نہیں کر سکتیں:چیئر مین سینیٹ
اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ میا ں رضاربانی نے چمن خود کش دھماکے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی رعائت کے مستحق نہیں یہ انسانیت کے نام پر بدنما داغ ہیں ۔ میاں رضاربانی نے مزید کہا کہ انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو غیر متزلزل نہیں کر سکتیں۔میاں رضاربانی نے شہیدہونے والے ایس پی اور جوانوں کیلئے دعائے مغفرت اور غمزدہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ،سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق ، قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے بھی چمن خود کش دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں اسے ایک بزدلانہ فعل قرار دیا ۔انہوں نے اس واقعے میں شہید ہونے والے افراد کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرکے ۔
چیئرمین سینیٹ