اب پارلیمنٹ بھی نوازشریف کو نہیں بچائے گی،خورشید شاہ
مٹھی (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کو اپنی آئینی مدت پوری کر نی چاہیے ٗ نوازشریف نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی ٗ اب پارلیمنٹ بھی نوازشریف کو نہیں بچائیگی ٗامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کی صورتحال کو خراب کر رہی ہیں ٗاقوام متحدہ کو اپنا کر دار ادا کر نا چاہیے ٗ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد کو ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی شکست فاش ہوگی۔ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے تھر کا دورہ کرنے والے اسلام آبا دکے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی اور مٹھی شہر اور تھر کی خوبصورتی کی تعریف کی۔ خورشید شاہ نے اسلام کے صحافیوں کو بتایا کہ مٹھی میرا اپنا گھر ہے میں نے مٹھی اس وقت دیکھا تھا جس وقت اس کی آبادی صرف دس ہزار افراد پر مشتمل تھی اور شہر میں صرف ایک کچھی ہوٹل ہوا کرتی تھی ۔
خورشید شاہ