ہتھیاروں کی عالمی تجارت میں پھر اضافہ،امریکہ سرفہرست

ہتھیاروں کی عالمی تجارت میں پھر اضافہ،امریکہ سرفہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سٹاک ہوم(این این آئی)گزشتہ برس دنیا بھر میں اسلحے کی تجارت ایک مرتبہ پھر زیادہ ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امن پر تحقیق کرنے والے سویڈش ادارے سپری کی ایک تازہ رپورٹ میں کہاگیاکہ 2016ء میں عسکری ساز و سامان اور فوجی خدمات کی مد میں عالمی سطح پر 374.8 ارب امریکی ڈالر خرچ کیے گئے۔ یہ تجارت 2015ء کے مقابلے میں1.9 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری تجربات کی وجہ سے جنوبی کوریا نے بڑے پیمانے پر اسلحہ خریدا۔ اسلحہ ساز امریکی اداروں نے سب سے زیادہ یعنی57.9 فیصد ہتھیار فروخت کیے۔سپری کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں سے اسلحے کی خرید و فروخت میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے۔
ہتھیار/تجارت