عمران خان کا دورہ کاٹی ،تاجروں نے شکایات کے انبار لگادیئے

عمران خان کا دورہ کاٹی ،تاجروں نے شکایات کے انبار لگادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری (کاٹی) کے دورے کے موقع پر تاجروں اور صنعتکاروں نے شکایات کے انبار لگادیئے ۔کاٹی کے سابق زبیر چھایا نے خصوصی طور پر عارف علوی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان سے شکوہ ہے کہ وہ ہمیں آج تک کراچی میں نہیں ملے ۔ سال 2003 کی طرح کراچی میں اب بھی سیاسی خلا موجود ہے لیکن کراچی پی ٹی آئی نے اس سیاسی خلا کو پر نہیں کیا ۔ پنجاب میں ترقی ہوئی ہے اور اس پر وہاں کی قیادت کو سلام ہیش کرتے ہیں۔کاٹی کے صدر طارق ملک نے کہا کہ ہزاروں بچے ہر سال گریجویٹس بن رہے ہیں مگر مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق نوکریاں دستیاب نہیں ہیں،۔ ہمیں نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ صنعتوں کا حال برا ہوچکا ہے، تبدیلی لانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خوف اور اقربا پروری سے صاف پاکستان بنانا ہوگا،۔کاٹی کے سابق صدر راشد صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی منتخب ہونے کے بعد پھر نظر نہیں آئے۔ عارف علوی کے برعکس خوش بخت شجاعت ہمیشہ ہمارے ساٹھ کھڑی رہیں۔ عمران خان نون لیگ کے چار پانچ تاجروں کے علاوہ باقی کو بخش دیں۔تاجر اور صنعتکار ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سارے تاجر نون لیگ کے ساتھ نہیں ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے بجٹ ہم پر بنتے ہیں۔ بھتہ خور بھی ہم پر ہی بجٹ بناتے ہیں۔ممتاز صنعت کار خالد تواب نے کہا کہ ملک کی پوری سیاسی قیادت مل کر معاشی پلان تیار کرے۔ پی ٹی آئی کی قیادت کراچی میں ڈیلورر نہیں کر پارہی ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگ کراچی کے لیے آواز نہیں اٹھارہے ہیں ۔ احتجاج کے نام پر سڑکیں اور راستے بند نہ کیے جائیں۔ لندن کے ہائیڈ پارک کی طرز پر احتجاجی مقامات کا تعین کیا جائے۔