شانگلہ ،موسم سرما کی پہلی برفباری آج چوتھے روز بھی جاری

شانگلہ ،موسم سرما کی پہلی برفباری آج چوتھے روز بھی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں موسم سرما کی پہلی بڑی برفباری کے چوتھے روزموسم صاف ہوگیا ضلع کے مین شاہراہیں کھل گئیں اور شانگلہ کے مین ہائی وے خوازہ خیلہ بشام روڈ پر الپوری سے لیکر ٹوپسین تک شاہراہ کلیئر ہونے کے باوجود جگہ جگہ سلائیڈنگ اور برفباری کی وجہ سے راہ گیروں کیلئے مشکلات پیداکررہے ہیں الپوری خوازہ خیلہ روڈ پر ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے اعلیٰ حکام کے ہدایات کے مطابق بغیر سنوچین کے گاڑیوں کو اجازت نہیں دی جارہی ہے الپوری سے شانگلہ ٹاپ تک تین جگہوں پر سلائیڈنگ والے جگہوں پر شانگلہ پولیس کے جوان تعینات کرلئے ہیں تاکہ سڑک بند نہ ہو۔ سب ڈویژن پولیس افسر امجد علی خاں کے مطابق شانگلہ کے ایسے شاہراہوں جہاں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہے پر پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں برف کے بعد جب موسم صاف ہوا ہے توسردی کی لہر میں بہت اضافہ ہوگیا ہے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں لوگوں کا امد کم ہوگیا ہے ادھر برف سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں نے بھی شانگلہ ٹاپ کارخ کرلیا اور برف سے کھیلنے کیلئے نوجوانوں کی موج مستی جاری رہی شانگلہ میں ائندہ 24گھنٹوں میں موسم ابر الود رہنے کا امکان ہے جس سے سردی کی لہر میں مزید اضافے کا امکان ہے الپوری میں جمعرات دوپہر کو درجہ حرارت04ڈگری رہی۔